نواز شریف کی وطن واپسی تصاویر میں

پاکستان کے سابق وزیرِاعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جمعرات کی رات گئے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے ہیں اور اب کچھ ہی دیر میں لاہور لینڈ کرنے والے ہیں۔

نواز شریف کی وطن واپسی تصاویر میں
،تصویر کا کیپشننواز شریف اور مریم نواز جہاز پر سوار ہو گئے ہیں اور اتحاد ایئر لائنز کی یہ پرواز ابوظہبی سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئی ہے
نواز شریف کی وطن واپسی تصاویر میں
،تصویر کا کیپشناس سے قبل نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز جمعرات کی رات گئے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے لاہور کے لیے روانہ ہوئے اور ابوظہبی پہنچے تھے۔
نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز
،تصویر کا کیپشننواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز ابوظہبی ایئر پورٹ پر سات گھنٹے سے زائد قیام کیا اور اس کے بعد لاہور کے لیے روانہ ہوئے۔
نواز شریف کی وطن واپسی تصاویر میں

،تصویر کا ذریعہPMLN

،تصویر کا کیپشنلندن سے روانگی سے پہلے نواز شریف نے لندن میں مقیم اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں سے الوداعی ملاقات کی
نواز شریف کی وطن واپسی تصاویر میں

،تصویر کا ذریعہPMLN

،تصویر کا کیپشنبدھ کی شام لندن میں مریم نواز کے ہمراہ ایک پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ 'میری سیاسی پناہ لینے کی خبریں دینے والے سن لیں، میں واپس پاکستان آ رہا ہوں۔'
نواز شریف کی وطن واپسی تصاویر میں

،تصویر کا ذریعہPMLN

،تصویر کا کیپشننواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں سات سال قید کی سزا سنائی گئی ہے
نواز شریف کی وطن واپسی تصاویر میں

،تصویر کا ذریعہPMLN

،تصویر کا کیپشننواز شریف گذشتہ ماہ وہ لندن میں زیرِ علاج بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے غرض سے لندن چلے گئے تھے۔ ان کی اہلیہ اب بھی زیر علاج ہیں۔
نواز شریف کی وطن واپسی تصاویر میں
،تصویر کا کیپشننواز شریف اور مریم نواز کا استقبال کرنے کے لیے نکلنے والی ریلی میں بڑی تعداد میں لیگی کارکن سڑکوں پر نکلے ہیں۔
نواز شریف کی وطن واپسی تصاویر میں
،تصویر کا کیپشنلاہور کے علاقے لوہاری دروازے کے باہر منعقدہ ریلی میں شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق نے خطاب کیا۔
پولیس
،تصویر کا کیپشناس موقع پر لاہور کے مختلف علاقوں میں پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے۔
نواز شریف کی وطن واپسی تصاویر میں
،تصویر کا کیپشنلاہور کی کئی سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کیا گیا ہے۔