آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
الیکشن 2018: ’سوا کروڑ خواتین حقِ رائے دہی سے محروم‘
پاکستان میں انتخابات کا موسم ہے اور 25 جولائی کو ملک میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جانے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان میں ووٹ دینے کی اہل خواتین کی تعداد چار کروڑ سے زیادہ ہے جن میں سے ایک کروڑ 21 لاکھ 70 ہزار ایسی ہیں جو ووٹر فہرستوں میں شامل نہیں۔
بی بی سی کی شمائلہ جعفری ملیں تھرپارکر کی ہندو دلت برادری سے تعلق رکھنے والی لیلا تارومل سے، جو شناختی دستاویزات کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔