آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
’عنبرین بہت بڑا پیغام چھوڑ گئی‘
الیکشن 2018 کے موقع پر ہماری سیریز بی بی سی اردو آن ویلز میں ہم تین خواتین بائیکرز کے ساتھ پاکستان کے مختلف علاقوں میں جا کر وہاں کے مسائل پر بات کر رہے ہیں۔ اِس سیریز میں رپورٹوں، فیس بک لائیوز، سیاسی رہنماوں سے ایک منفرد طریقے سے عوام کی کھری کھری باتوں پر مشتمل ویڈیو ڈائریز اور اِس سفر کے دوران ہماری بائیکرز کے ذاتی تاثرات پر مبنی ویڈیو لاگز کا سلسلہ بھی ساتھ ساتھ چلتا رہے گا۔
’بی بی سی اردو آن ویلز‘ میں بائیکرز اس بار صوبہ خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن پہنچیں۔ اِس علاقے میں دیگر مسائل کے علاوہ ایک بڑا مسئلہ خواتین پر تشدد ہے۔ ہماری بائیکرز نے تشدد کا شکار ہونے والی اور اِس کے خلاف کام کرنے والی خواتین سے ملاقات کی۔