کراچی میں طبی سہولیات کو ترستے چڑیا گھر کے باسی

کراچی کے چڑیا گھر میں علاج کی مناست سہولیات کے فقدان کی وجہ سے جانور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

کراچی چڑیا گھر

،تصویر کا ذریعہAFP / Getty

،تصویر کا کیپشنکراچی کے چڑیا گھر میں ایک شیرنی جلد کی بیماری میں مبتلا ہے۔ اس چڑیا گھر میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے جانور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
کراچی چڑیا گھر

،تصویر کا ذریعہAFP / Getty

،تصویر کا کیپشناس تصویر میں افریقہ کی دو شیرنیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ دونوں جلد کی بیماری کا شکار ہیں۔ انتظامیہ کی بےتوجہی اور ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے کراچی کے اس چڑیا گھر میں جانوروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
کراچی چڑیا گھر

،تصویر کا ذریعہAFP/ Getty

،تصویر کا کیپشناس تصویر میں چڑیا گھر کے اہلکار یوسف مسیحی ایک ہاتھی کو نہلا رہے ہیں۔ اس چڑیا گھر میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے 850 جانوروں کو علاج کی مناسب سہولیات میسر نہیں ہیں۔
کراچی چڑیا گھر

،تصویر کا ذریعہAFP / Getty

،تصویر کا کیپشنکراچی کے اس چڑیا گھر میں جانوروں کو سو سال بنائے پرانے پنجروں میں رکھا جاتا ہے۔
کراچی چڑیا گھر

،تصویر کا ذریعہAFP / Getty

،تصویر کا کیپشنجلد کی بیماری میں مبتلا ہونے کی وجہ سے یہ شیرنی لاغر ہو چکی ہے۔
کراچی چڑیا گھر

،تصویر کا ذریعہAFP / Getty

،تصویر کا کیپشناس چمپینزی کو بھی 100 سال قبل بنائے گئے پنجرے میں رکھا گیا ہے۔
کراچی چڑیا گھر

،تصویر کا ذریعہAFP / Getty

،تصویر کا کیپشنچڑیا گھر میں آئے ہوئے بچے ایک شیر کو دیکھ رہے ہیں۔