الیکشن 2018: سیاسی قائدین سے ووٹر کے دل کی بات

،ویڈیو کیپشنگجرات کے رہنے والوں نے ان رہنماؤں کو اپنے درمیان پا کر مختلف جذبات کا اظہار کیا

پاکستان میں رہنے والی ملک کے اہم ترین سیاسی رہنماؤں، نواز شریف، عمران خان اور آصف زرداری کی باتیں اور تقریریں تو سنتے رہتے ہیں۔ بی بی سی اپنے ایک نئے سلسلے میں اب عام ووٹرز کو موقع فراہم کر رہی ہے کہ وہ ان تینوں سیاسی رہنماؤں سے اپنے دل کی بات کہہ سکیں۔ پہلے مرحلے میں یہ رہنما بی بی سی کے ساتھ پہنچے ہیں صوبہ پنجاب کے ضلع گجرات۔ آئیے دیکھیے کہ گجرات کے رہنے والوں نے ان رہنماؤں کو اپنے درمیان پا کر کن جذبات کا اظہار کیا اور اپنے دل کی بات ان تک کیسے پہنچائی، بی بی سی کی الیکشن کوریج کے نئے سلسلے ’دل کی بات‘ کی پہلی قسط میں۔