گذشتہ ہفتے کے پاکستان میں عمران کا سجدہ، شبہاز کا گانا تو بلاول کا بوسہ

گذشتہ ہفتے کے پاکستان میں عمران خان کا سجدہ، شبہاز شریف کا گانا اور بلاول کا بوسہ انتخابی مہم کی کوریج سے زیادہ چھائے رہے

پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں اگر گذشتہ ہفتے کی بات کی جائے تو انتخابات اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی خبریں میڈیا پر چھائی رہیں۔ 25 جولائی کو منعقد ہونے والے عام انتخابات سے قبل انتخابی سرگرمیاں زور پکڑنا شروع ہو گئی ہیں جس میں سیاسی جماعتوں کے بینرز، پوسٹرز اور جھنڈے سڑکوں پر نظر آنا شروع ہو گئے ہیں
پاکستان

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سنیچر کو اسلام آباد میں کارکنوں سے خطاب کر کے انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا لیکن عمران خان انتخابی مہم سے پہلے ہی عمران خان کی بدھ کی رات کو اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ پاکپتن میں بابا فرید گنج شکر کی درگاہ پر حاضری کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ کھڑا ہو گیا تھا اور سوشل میڈیا پر اب بھی چھایا ہوا ہے
شہباز شریف

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنشہباز شریف اپنے بڑے بھائی اور سپریم کورٹ سے نااہل ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن میں زیر علاج اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد سیدھے کراچی پہنچے اور وہاں سے انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ عمران خان درگاہ پر حاضری کی وجہ سے خبروں میں رہے تو شہباز شریف کراچی کے ایک ہوٹل میں گانے کی وجہ سے میڈیا میں رہے جس میں انھوں نے وہاں بیٹھے گلوکار سے مائیک لے کر اس کی جگہ خود اکیلے نہ جانے ہمیں چھوڑ کر گانا شروع کر دیا
بلاول اور زرداری

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں اپنے والد کے ساتھ اپنی جماعت کا منشور پیش کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھی کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کی درگاہ پر حاضری دی اور وہاں ایک شخص کی جانب سے انھیں چادر پہنانے کے دوران چہرے پر بوسہ لینے کے مقامی میڈیا میں خاصی کوریج دی گئی اور اس کے ایک دن بعد لیاری میں ان کی انتخابی مہم کے دوران وہاں احتجاجی مظاہرہ نے بھی خوب کوریج حاصل کی
رائٹFATF

،تصویر کا ذریعہرائٹFATF

،تصویر کا کیپشندہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق بین الاقوامی گروپ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے پاکستان کو 'گرے لسٹ' میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ یف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سمگلنگ، منشیات اور فلاحی تنظیموں پر خصوصی توجہ دینا ہو گی خاص کر دولتِ اسلامیہ، القاعدہ، جماعت الدعوۃ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن، لشکرِ طیبہ، جیش محمد، حقانی نیٹ ورک اور طالبان سے وابستہ افراد اور ان جیسے دہشت گرد گروہ۔
حافظ سعید

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنایک طرف پاکستان گرے لسٹ میں شامل ہوا تو دوسری جانب اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت کالعدم قرار دی گئی تنظیم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی جماعت اللہ اکبر تحریک بھی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے اور گذشتہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارٹی کے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا
پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناسی طرح کالعدم تنظیم اہلسنت و الجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی کو ضلع جھنگ کے حلقہ این اے 115 سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی۔ مولانا احمد لدھیانوی نے انتخابات میں حصہ لینے کی غرض سے درخواست دیتے وقت وفاقی حکومت کو لکھا تھا کہ ان کا نام فورتھ شیڈول میں نہیں ہے تو ان پر پابندیاں کیوں عائد ہیں۔ اس کے بعد وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت سے اس کی تصدیق کی جس کے بعد ان پر عائد تمام پابندیاں اٹھا لی گئیں۔ کالعدم جماعت کے سربراہ کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے پر بعض حلقوں کی جانب سے تنقید بھی سامنے آئی
میڈیا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں گذشتہ کافی عرصے سے چند میڈیا ہاؤسز سینسرشپ کی شکایت کر رہے ہیں جس میں نیوز ویب سائٹس کو بند اور اخبارات کی ترسیل کو روکنا اور پروگرامز کو ریاستی اداروں اور پالیسیوں پر تنقید سے باز رکھنا وغیرہ شامل ہے۔ ملک میں شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے میڈیا کا کردار ہمیشہ سے رہا ہے اور اب ماہرین کا کہنا ہے کہ ان حالات میں انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھ سکتا ہے
بارشیں

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنملک میں سیاست کی بات بہت ہوئی اور اب اگر موسم کی بات کی جائے تو اس میں بھی نہ چاہتے ہوئے بھی سیاست کی بات کرنا پڑ جاتی ہے۔ ملک میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور ملک کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشیں بھی ہوئی ہیں لیکن اگر بات کی جائے بارش کے بعد سڑکوں پر پانی کھڑے ہونے اور عوام کی مشکلات کی تو وہ حکمراں جماعتوں کے دعووں کے برعکس ویسے کی ویسے دکھائی دیتی ہے۔ یہ تصویر لاہور میں ہونے والے حالیہ بارش کے بعد کی ہے وہی شہر جہاں 150 ارب روپے سے زیادہ کی لاگت سے میٹرو ٹرین بن رہی ہے
اسلام آباد

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنچلیں ایک طرف شہری بارشوں کے نتیجے میں سڑکوں پر کھڑے ہونے والے پانی سے پریشان ہیں تو وہاں سے چند سو کلومیٹر دور وفاقی اسلام آباد کا راول ڈیم خشک پڑا ہے۔ راول ڈیم ہی نہیں اکثر ڈیموں میں پانی کم ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے شہروں کو پانی کی فراہمی متاثر ہو رہی ہے تو دوسری جانب کاشت کار بھی پریشان ہیں
آرچ بشپ جوزف کوٹس

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنموسم، سیاست سے ہٹ کر بات کی جائے تو مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کراچی کے آرچ بشپ جوزف کوٹس کو ویٹیکن میں ایک تقریب میں باقاعدہ 'کارڈینل' بنایا۔ ویٹیکن میں ایک تقریب میں انہیں باقاعدہ کارڈینل کے عہدے پر فائز کیا گیا
راجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنانڈیا سے سکھ یاتری پنجاب کے سابق حکمراں راجہ رنجیت سنگھ کی 179ویں برسی کے موقعے پر لاہور پہنچے۔ سکھ مذہب کے متعدد اہم مذہبی مقامات پاکستان میں واقع ہیں
پاکستان

،تصویر کا ذریعہISPR

،تصویر کا کیپشنپاکستانی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے ہنزہ میں اولتر چوٹی سر کرنے کے دوران حادثے کا شکار دو غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کیا۔ برفانی تودے کا شکار ہونے والے تین کوہ پیماؤں میں سے آسٹریا کے کوہ پیما کی موت واقع ہو گئی تھی جب کہ دو برطانوی کوہ پیماؤں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے
پتلی تماشا

،تصویر کا ذریعہPID

،تصویر کا کیپشنپریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ نے اپنےفیس بک پیج پر پتلیوں کی تصویر پوسٹ کی جس کے ساتھ لکھا تھا کہ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس پتلی تماشے کے دم توڑتے فن کو بچانے کی کوشش کی رہی ہے۔ پتلی تماشے نہ صرف سماجی اور ثقافتی مسائل کو اجاگر کرنے کا باعث بنتے ہیں بلکہ بچوں کی تربیت میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن حالیہ عرصے میں پتلی تماشوں کا فن دم توڑتا جا رہا ہے۔ جنوبی ایشیا میں پتلی تماشے کی تاریخ بہت پرانی ہے۔پتلی تماشے کا انعقاد نہ صرف بڑے شہروں میں بلکہ دیہات میں بھی ہوتا تھااور یہ تفریح کا ایک بڑا ذریعہ ہوتا تھا تاہم اب موجودہ الیکڑانک دور میں اب یہ آرٹ ناپید ہوتا جا رہا ہے۔
پتلی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپتلیوں کا آرٹ معدوم ہوتا جا رہا ہے لیکن کرکٹ بدلتی دنیا کے ساتھ خود کو بدل رہی ہے اور اب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ مقبول ہوتا جا رہا ہے۔ زمبابوے میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 74 رنز سے شکست دے دی۔ یکم جولائی سے زمبابوے میں ہونے والی تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنی ہے جس میں زمبابوے کے علاوہ آسٹریلیا بھی شامل ہے
ہاکی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستانی کرکٹ ٹیم نے جیت سے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا لیکن ملک کی ہاکی ٹیم کافی عرصے سے مشکلات کا شکار ہے اور ہالینڈ کے شہر بریڈا میں چیمپیئنز ٹرافی میں بھی اس کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی