اس بار عیدالفطر پر پشاوری چپل یا کھُسہ؟

پاکستان میں عید کے موقع پر خریداروں کی پسند میں کُھسے اور پشاوری چپل سرفہرست ہیں۔ عید اب چند دن ہی دور ہے تو آپ کھُسے اور پشاوری چپل میں سے کس کا انتخاب کریں گے؟

کھسہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں ماہ صیام کے آخری عشرے میں عیدالفطر کی تیاریاں زور پکڑ جاتی ہیں۔ عید کی خریداری کی بات ہو اور کُھسے کا ذکر نہ کیا جائے یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے
چپل

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں عید الفطر کے علاوہ شادی بیاہ کی تقریبات میں کُھسے کی کافی مانگ ہوتی ہے۔ عید سے پہلے کُھسے کی تیاریاں عروج پر ہوتی ہے
چپل

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنکُھسے پاکستان کے مختلف علاقوں میں تیار کیے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے اس کے ڈیزائن بھی قدرے مختلف ہوتے ہیں جیسا کہ ملتانی کھُسہ وغیرہ
چپل

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے مختلف علاقوں خاص کر صوبہ پنجاب میں کُھسے قدیم زمانے سے استعمال میں ہے۔ اگرچہ اب زیادہ تر تہواروں پر ہی استعمال ہوتا ہے لیکن دیہی علاقوں میں روز مرہ زندگی میں بھی اس کا استعمال اب بھی خال خال جاری ہے
چپل

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنعید پر جہاں بڑی تعداد کُھسے کا انتخاب کرتی ہے تو وہیں پشاوری چپل کے شوقین افراد کی کمی نہیں۔ پشاوری چپل کو نوجوان جینز کے نیچے بھی استعمال کرتے ہیں اور عید، شادی بیاہ کی تقریبات میں شلوار قمیض ہو تو پشاوری چپل اولین ترجحیات میں سے ایک ہوتی ہے۔
چپل

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپشاوری چپل پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں کے علاوہ اب ملک کے دیگر علاقوں میں بھی تیار کی جاتی ہے
چپل

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپشاوری چپل کے علاوہ فینسی چپل کے بھی شوقین ہوتے ہیں اور عید سے پہلے بازاروں میں اس کے نئے ڈیزائن سجا دیے جاتے ہیں