’کم سن بچیاں میرے اندھے اعتبار کی قیمت چکا رہی ہیں‘

پاکستان میں ان دنوں بچوں کے ساتھ زیادتی کے سامنے آنے والے واقعات نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا۔ زیادہ تر ایسے واقعات میں قریبی رشتہ داروں کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر بھروسہ کریں تو کس پر؟ ہماری ساتھی حمیرا کنول آج آپکی ملاقات ایک ایسی ماں سے کروائیں گی جن کے اندھے اعتبار کی وجہ سے ان کی بیٹیاں زیادتی کا نشانہ بنیں۔ ستم زریفی یہ کہ ایسا کرنے والا کوئی پرایا نہیں، بلکہ اپنا ہی رشتہ دار نکلا۔