کشمیری نوجوان کی ہلاکت کے بعد وادی میں کشیدگی
انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں جمعہ کے روز سیکورٹی فورسز کی گاڑی نے ایک نوجوان کو کچل ڈالا، جس کے بعد حالات پھر کشیدہ ہیں۔ حکام نے عوامی ردعمل کے خدشے سے سرینگر، بڈگام اور دوسرے علاقوں میں کرفیو نافذ کیا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔
اکیس سالہ نوجوان کی نماز جنازہ کے موقع پر لوگوں نے مظاہرہ کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد پولیس نے ٹیئر گیس اور لاٹھی چارج کیا۔ سرینگر سے ریاض مسرور کی رپورٹ
