مُوم کی مسجد: پاکستانی طالبہ کا بھرت رام سے اظہارِ تشکر
انڈیا کی ریاست پنجاب کے ایک گاؤں کا نام موم ہے جہاں مسلمانوں کے لیے مسجد نہیں تھی لیکن جب وہاں رہنے والے ہندؤوں اور سکھوں نے مسلمانوں کے ساتھ مسجد کی تعمیر میں مدد کی تو اس خبر پر پاکستانی طالبہ عقیدت نے ایک خط مسجد کے لیے زمین عطیہ کرنے والے استاد بھرت رام کے نام لکھا۔
بی بی سی کے نامہ نگار عمر دراز ننگیانہ نے موم جانے کی خواہش مند عقیدت نوید سے ملاقات کی۔
