آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
دا سنگا آزادی دا : وزیرستان کے شعلہ بیان نوجوان شاعر
پاکستان کے قبائلی علاقے وزیرستان ایجنسی میں شدت پسندی کے دنوں میں جن بچوں نے بمباری اور اظہار خیال پر پابندیاں دیکھیں، آج وہ پشتون تحریک کے اہم کردار بن کر سامنے آئے ہیں۔ شوکت عزیز کے پاس کوئی تعلمی سند نہیں لیکن وہ شاعری اور افسانوں کے دو مجموعے شائع کر چکے ہیں۔ مقصور محسود سکول میں ترانے گاتے تھے اور اب افغانستان سے موسیقی کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ بی بی سی کے عزیزاللہ خان نے ان نوجوانوں سے ڈیرہ اسماعیل میں دریائے سندھ کے کنارے ملاقات کی۔