اسلام آباد میں یومِ پاکستان پریڈ کا انعقاد

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں منعقد کیے جانے والی یوم پاکستان کی تقریب کی تصویری جھلکیاں۔

یوم پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنتقریب میں شرکت کے لیے پاکستانی صدر ممنون حسین روایتی انداز میں بگھی پر بیٹھ کر صدارتی گارڈز کے ہمراہ گراؤنڈ میں داخل ہوئے
یوم پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی، ایئر مارشل مجاہد انور خان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی زبیر محمود حیات اور وزیر دفاع خرم دستگیر سری لنکا یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی سری لنکا کے صدر میتھری پال سریسینا کا استقبال کرنے کے لیے جاتے ہوئے
یوم پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسری لنکن صدر پاکستانی وزیراعظم کے ہمراہ پریڈ گراؤنڈ میں داخل ہوتے ہوئے
یوم پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنصدر پاکستان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جا رہا ہے
23 مارچ، یوم پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیومِ پاکستان کی تقریب کے دوران پاکستانی فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ پیش کیا۔
یوم پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس دوران پاکستانی فوج کے دفاعی اثاثوں کی نمائش کی گئی جن میں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور میزائل شامل تھے
یوم پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمسلح افواج کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا۔ مسلح افواج کے سربراہان، صدر اور وزیراعظم سمیت اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی
یوم پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستانی سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے رینجرز اہکاروں نے بھی پریڈ میں حصہ لیا
یوم پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسپیشل سروسز گروپ کے ایک دستے نے بھی پریڈ میں شرکت کی