گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

پاکستان میں پیش آنے والے اہم واقعات کی تصاویر جھلکیاں

پاکستان، کوئٹہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں شادیاں دھوم دھام سے ہوتی ہیں اور ان پر دل کھول کر رقم خرچ کی جاتی ہے لیکن معاشی طور پر پسماندہ خاندان شادیوں کے اخراجات برداشت نہیں کر پاتے ہیں۔ اسی لیے مختلف اداروں کی جانب سے اجتماعی شادیاں کروائی جاتی ہیں۔
پاکستان، کوئٹہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے شہر کوئٹہ میں بھی صوبائی حکومت کی جانب سے اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔
رضیہ بانو

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنرضیہ بانو نیشنل باکسنگ چیمپیئن ہیں وہ کراچی میں لیاری کی رہنے والی ہیں اور انھیں امید ہے کہ ایک دن وہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی کی صدارت سے ہٹائے جانے کے فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور اپنے قائد کے حق میں نعرے لگائے۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس تصویر میں ایک کمہار مٹی کے برتن بنا رہا ہے گو کہ اب مٹی کے برتنوں کا استعمال پہلے سے بہت کم ہو گیا ہے لیکن اب بھی کچھ خاص کھانے مٹی کی ہنڈی میں دھیمی آنچ پر پکتے ہیں۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کا شمار دنیا کے اُن ممالک میں ہوتا ہے جہاں نوزائیدہ بچوں کی شرحِ اموات بہت زیادہ ہے۔ ملک میں علاج کی ناکافی سہولیات ہونے کے سبب پاکستان میں شرح اموات زیادہ ہے۔
پاکستان

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپیانگ یانگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں پاکستان کی جانب سے محمد کریم نے حصہ لیا، اُن کا تعلق نلتر سے ہے۔