مالم جبہ میں اب طالبان نہیں سیاح نظر آتے ہیں

سوات کے بالائی علاقے بحرین، کالام مدین اور مالم جبہ اب ایک بار پھر سیاحت کا مرکز بنتے جا رہے ہیں۔

سوات
،تصویر کا کیپشنخیبر پختونخوا میں مالم جبہ کی رونقیں بحال ہو رہی ہیں۔ مالم جبہ پاکستان میں برف کے کھیل 'سکینگ' کا واحد مرکز ہے۔
سوات
،تصویر کا کیپشنقیام امن کے بعد سیاح بڑی تعداد میں مینگورہ شہر اور مضافاتی علاقوں میں گھومتے پھرتے نظر آتے ہیں جبکہ مالم جبہ وادئ سوات کا مقبول تفریحی مقام ہے
سوات
،تصویر کا کیپشنموسم سرما اور موسم گرما دونوں میں سوات اور اس کے بالائی علاقے سیاحوں کے لیے پہلی ترجیح ہوتے ہیں
سوات
،تصویر کا کیپشنمالم جبہ میں روزانہ تین ہزار کے قریب سیاح آتے ہیں جبکہ چھٹی کے روز یہ تعداد پانچ سے سات ہزار تک ہوتی ہے
سوات
،تصویر کا کیپشنچیئر لفٹ کو دوبارہ کھولے جانے کے بعد سے سیاحوں کی آمد زیادہ اور مقامی کاروبار میں تیزی آئی ہے
سوات
،تصویر کا کیپشنآفتاب حسین اس علاقے کا مقامی ہے اپنے کیبن میں چائے اور آلو کے چپس فروخت کرتے ہیں
سوات
،تصویر کا کیپشنگذشتہ برس موسم گرما میں دس لاکھ سیاحوں نے سوات کا رخ کیا
سوات
،تصویر کا کیپشنسوات میں سیاحت کے کاروبار میں ایک برس کے دوران 10 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کے مزید بڑھنے کے امکانات ہیں