پشاور ایگری کلچر ڈائریکٹوریٹ پر حملہ، تصاویر میں

پاکستان کے صوبہ خیبرپختوخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایگری کلچر ڈائریکٹوریٹ میں ہونے والے حملے کے بعد کے مناظر

پشاو
،تصویر کا کیپشنایگری کلچر ڈائریکٹوریٹ پشاور یونیورسٹی کے سامنے اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال سے ملحق ہے۔ یہ ایک تربیتی ادارہ ہے اور یہاں جمعے کو عید میلاد النبی کی وجہ سے چھٹی تھی۔
پشاور

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنحکام کے مطابق پشاور میں ایگری کلچر یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ میں حملے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
پشاور
،تصویر کا کیپشنڈی ایس پی بشیر داد نے بی بی سی کو بتایا کہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں چھ افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں جن میں ایک چوکیدار ہے جب کہ پانچ طالب علموں کی لاشیں شامل ہیں۔
پشاور

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس کے علاوہ حملے کے قریب واقع خیبر ٹیچنگ ہاسپیٹل میں تین لاشیں لائی گئی ہیں۔
پشاور
،تصویر کا کیپشنپولیس کے مطابق تین برقع پوش افراد رکشے میں بیٹھ کر یونیورسٹی میں داخل ہوئے جس کے تھوڑی دیر یونیورسٹی کے اندر فائرنگ شروع ہو گئی۔
پشاور

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنہاسٹل سے آٹھ طالب علموں کو بھی بحفاظت نکالا گیا ہے۔
پشاور

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنایک عینی شاہد، جو وہاں طالب علم ہیں، انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ اپنے کمرے میں تھے کہ اچانک باہر سے فائرنگ کی آوازیں آنا شروع ہو گئیں۔ انھوں نے دیکھا کہ حملہ آوروں طلبہ کے کمروں میں جا جا کر انھیں گولیوں کا نشانہ بنا رہے تھے۔
پشاور

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنزخمی ہونے والے آٹھ طالب علم جان بچانے کے لیے چھت سے چھلانگ لگا کر زخمی ہوئے ہیں
پشاور
،تصویر کا کیپشنحملے کے بعد یونیورسٹی روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، علاقے میں فوج طلب کر لی گئی اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔