اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولیس کی جلی ہوئی گاڑیاں، اہلکاروں کے جھولے

اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولیس کی جلی ہوئی گاڑیاں اور پارک میں اہلکاروں کے جھولے تصاویر میں

اسلام آباد آپریشن کے ایک دن بعد کے مناظر

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنفیض آباد میں دھرنے کے خلاف پولیس آپریشن کے اگلے دن اتوار کو مظاہرین کے خلاف آپریشن دوبارہ شروع نہیں کیا گیا۔ دھرنے کے مقام کے قریب سڑکوں پر پولیس کی جلی ہوئی گاڑیاں دیکھی جا سکتی ہیں اور آپریشن نہ ہونے پر ایک شخص نے سیلفی کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا
اسلام آباد آپریشن کے ایک دن بعد کے مناظر

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنعام شہریوں کے علاوہ اسلام آباد پولیس کا ایک اہلکار بھی اپنے موبائل کی مدد سے جلی ہوئی گاڑی کی تصاویر بنا رہا ہے
اسلام آباد آپریشن کے ایک دن بعد کے مناظر

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں پولیس، ایف سی اور رینجرز کے اہلکار تعینات ہیں اور مظاہرین بھی اپنی جگہ موجود ہیں۔ آپریشن میں طویل وقفے کی صورت میں پولیس اہلکاروں نے جلی ہوئی موٹر سائیکلوں کو ہٹانے کا فیصلہ کیا تاکہ شاید دوبارہ کارروائی کی صورت میں یہ رکاوٹ نہ بنیں۔
اسلام آباد آپریشن کے ایک دن بعد کے مناظر

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں سنیچر کی صبح آپریشن شروع کیا گیا تھا تاہم اس کے بعد پرتشدد ہنگامے قریبی جگہوں پر بھی پھیل گئے
اسلام آباد آپریشن کے ایک دن بعد کے مناظر

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنسنیچر کو دھرنے کے خلاف آپریشن کے دوران مظاہرین کی جانب سے پولیس کی گاڑیوں کو بھی ہدف بنایا گیا۔
اسلام آباد آپریشن کے ایک دن بعد کے مناظر

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنایک موٹر سائیکل سوار پولیس کی جلی ہوئی وین کی تصویر بنا رہا ہے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولیس کی جلی ہوئی گاڑیاں، اہلکار کے جھولے
،تصویر کا کیپشننامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق اسلام آباد میں فیض آباد کے قریب پارک میں بڑی تعداد میں ایف سی اور پولیس کے اہلکار موجود ہیں اور اکثر آرام کرتے دکھائی دیے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولیس کی جلی ہوئی گاڑیاں، اہلکار کے جھولے
،تصویر کا کیپشنمسلسل تھکا دینے والی ڈیوٹی کی وجہ سے یہ اہلکار شاید پارک بیٹھے بیٹھے میں ہی سو گئے۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں پولیس کی جلی ہوئی گاڑیاں، اہلکار کے جھولے
،تصویر کا کیپشنکچھ اہلکاروں نے تو پارک میں بچوں کے جھولوں کی موجودگی کا فائدہ اٹھایا اور ان سے لطف اندوز ہوئے۔