ڈیرہ اسماعیل خان کے محرم میں نقارے کی روایت
نقارہ ایک ایسی معدوم ہوتی روایت ہے جو اب چند ایک علاقوں میں ہی باقی رہ گئی ہے ۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں محرم کے دنوں میں کربلا کی یاد تازہ کرتے ہوئے نقارہ بجا کر لوگوں کو مجالس اور ماتم کے لیے بلایا جاتا ہے ۔ چودہ سو سال قدیم اس روایت کی امین کہتے ہیں کہ اس کی کوئی ایسی تاریخ تو نہیں لیکن انھیں اپنے بزرگوں سے اور ان کے بزرگوں کو اپنے بزرگوں سے اس کا علم ہوا ہے۔ نامہ نگار عزیزاللہ خان کی ڈیجیٹل رپورٹ