’پاکستان گرل‘ نیا کامک کردار

کامک رائٹر حسن صدیقی نے پاکستان کی پہلی خاتون سپر ہیرو کامک بک ’پاکستان گرل‘ تخلیق کی ہے۔

پاکستانی بچے کونسے کامک کرداروں اور سپر ہیروز کو فولو کرتے ہیں؟ سپر مین، بیٹ مین یا پاور پف گرلز لیکن ان میں کوئی بھی کردار پاکستانی نہیں ہے۔

بی بی سی کی نامہ نگار حنا سعید نے حسن صدیقی سے پوچھا کہ انہیں ایسا کیوں لگا کہ پاکستان کو ایک دیسی خاتون سپر ہیرو کی ضرورت ہے؟