آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
ان دیکھے دشمن سے لڑتا سیاچن کا سپاہی
پاکستان اور انڈیا کے فوجی گذشتہ 33 برسوں سے سیاچن کے محاذ پر ایک ایسی جنگ لڑ رہے ہیں جس میں ان کو سب سے زیادہ خطرہ دشمن کی گولی سے نہیں بلکہ قدرت کے نظام سے ہے۔ بادلوں کو چھوتی ہوئی بلندی پر ایک ان دیکھے دشمن سے مقابلہ کیسے کیا جاسکتا ہے اور یہاں پر ایک فوجی کیسے زندگی گزارتا ہے؟ یہ جاننے کے لیے سنیے تقریباً 15 ہزار فٹ کی بلندی پر موجود پاکستانی چوکی پر تعینات سپاہی محمد شفیق کی کہانی۔