آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کیا پیپلز پارٹی کی قیادت نے بینظیر کے مقدمۂ قتل کو نظر اندز کیا؟
پاکستان پیپلز پارٹی کی مرحوم سربراہ اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی پارٹی اور ان کے لواحقین کو بینظیر قتل کیس کی مناسب پیروی نہ کرنے پر تنقید کا سامنا ہے۔ ایک حلقے کی رائے ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے نواز شریف کے خلاف پانامہ مقدمے میں تو خوب دلچسپی لی لیکن اپنی رہنما کے قتل کے مقدمے کو نظر اندز کیا۔ نامہ نگار آصف فاروقی نے یہ اعتراض پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے سامنے رکھا۔