پاناما کیس کا فیصلہ: کہیں خوشی، کہیں احتجاج

السام آباد میں سپریم کورٹ میں پاناما کیس کے مقدمے کے فیصلے سے پہلے اور بعد کے مناظر

جشن

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسپریم کورٹ نے اس معاملے پر 20 اپریل کے فیصلے کے تحت قائم کی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد 21 جولائی کو فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جو جمعے کو سنایا گیا۔
نواز

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے پاناما لیکس کے معاملے میں اپنے متفقہ فیصلے میں وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کے اور ان کے خاندان کے افراد کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔
اسلام آباد
،تصویر کا کیپشنعدالت کے باہر موجود پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں اور وزرا نے فیصلہ آنے کے فوراً بعد جشن منانا شروع کر دیا، اور اعلان کیا ہے کہ وہ بنی گالہ جا کر بھر پور جشن منائیں گے۔
کورٹ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنسپریم کورٹ کے بینچ نے جس میں پاناما لیکس کے معاملے پر ابتدائی مقدمہ سننے والے پانچوں جج صاحبان شامل تھے آئین پاکستان کے آرٹیکل 184 کے تحت دائر درخواستوں پر اپنے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف 2013 میں دائر کیے گئے کاغذات نامزدگی میں ایف زیڈ ای نامی کمپنی میں اپنے اثاثے ظاہر نہ کر کے صادق اور امین نہیں رہے۔
ملتان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنملتان میں مسلم لیگ نون کے کارکنان سے اس فیصلے کے خلاف احتجاج کیا
ملتان

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنوزیرِ مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 'آج بظاہر ہم ایک فیصلہ ضرور ہارے ہیں۔اگر پاکستان کے سیاسی جمہوری پس منظر میں دیکھا جائے تو آج کے فیصلے سے حیرانگی نہیں ہوئی افسوس ضرور ہوا ہے۔
اسلام آباد
،تصویر کا کیپشنعوامی مقامات پر بھی عوام کی نظریں ٹی وی سکرینوں پر جمی رہیں
لاہور
،تصویر کا کیپشنلاہور ہائی کورٹ میں وکلا پاناما لیکس کے مقدمے کا فیصلہ سننے کے لیے جمع ہیں
لاہور
،تصویر کا کیپشنلاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سیکریٹریٹ میں پاناما کیس کے فیصلے کے حوالے سے جشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد
،تصویر کا کیپشنپاکستان تحریک انصاف کے نعیم الحق نے کہا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کے باعث عمران خان آج پاناما کیس کا فیصلہ سننے کے لیے سپریم کورٹ نہیں آئے۔
سعد

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنفیصلے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان محض شو بوائے ہیں۔ 'ہمارے ساتھ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہوا۔ خان صاحب بغلیں نہ بجائی چند دنوں میں آپ بغلیں جھانکیں گے۔ '