گاڑیوں موٹرسائیکلوں کی قطاریں، پٹرول ندارد

پاکستان کے مختلف شہروں میں آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے تیسرے دن ملک میں پیٹرول کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔

آئل ٹینکرز
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے مختلف شہروں میں آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کے تیسرے دن ملک میں پیٹرول کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔
آئل ٹینکرز
،تصویر کا کیپشنآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی شرائط نہ ماننے والے ٹینکر ڈرائیور ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔
آئل ٹینکرز
،تصویر کا کیپشنیہ ہڑتال سانحۂ احمد پور شرقیہ میں ایک آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد 200 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کے بعد حکومت کی جانب سے ٹینکروں میں زیادہ حفاظتی اقدامات کے مطالبے کے خلاف کی جا رہی ہے۔
آئل ٹینکرز
،تصویر کا کیپشنآئل ٹینکروں کی ہڑتال کی وجہ سے ملک بھر میں لوگوں کو پیٹرول حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے اور اکثر پیٹرول پمپ بند پڑے ہیں۔
آئل ٹینکرز
،تصویر کا کیپشنمخلتف شہروں اور مضافات میں جہاں جہاں پیٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔
آئل ٹینکرز
،تصویر کا کیپشنبعض لوگوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکل سڑکوں پر ہی بند ہو گئے ہیں اور وہ بوتلیں ہاتھوں میں تھامے پیٹرول کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔
آئل ٹینکرز
،تصویر کا کیپشناوگرا اور ٹینکر ایسوسی ایشن کے درمیان گذشتہ دو دنوں میں ہونے والے مذاکرات ناکام رہے، تاہم بدھ کو اسلام آباد میں مذاکرات کا ایک اور دور جاری ہے۔
آئل ٹینکرز
،تصویر کا کیپشنترجمان اوگرا نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں انسانی جانوں پر سمجھوتہ کرنا چاہتی ہیں تاہم اوگرا ایسا کرنے نہیں دے گا۔