تصاویر: بم دھماکے کے بعد لاہور سوگوار

لاہور میں پیر کو خود کش حملے میں ہلاک ہونے والوں کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔

لاہور بم دھماکہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپیر کو لاہور میں غیر قانونی تجاوزات ہٹانے کے دوران ہونے والے دھماکے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہو گئے تھے۔ منگل کو ان افراد میں سے بیشتر کی تدفین کر دی گئی۔
لاہور بم دھماکہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنیہ حملہ موٹرسائیکل پر سوار ایک لڑکے نے کیا جس کی عمر 15، 16 برس بتائی جا رہی ہے۔ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے جنازوں میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
لاہور بم دھماکہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنہلاک ہونے والے پولیس افسران کو پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر سپردِ خاک کیا گیا اور ان کے تابوتوں پر گلاب کی پتیاں نچھاور کی گئیں
لاہور بم دھماکہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناس حملے میں آٹھ پولیس اہلکار اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جن میں دو سگے بھائی بھی شامل تھے۔ آخری رسومات میں ان کے ساتھیوں نے بھی حصہ لیا۔
لاہور بم دھماکہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے
لاہور بم دھماکہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنہمارے نامہ نگار عمر دراز ننگیانہ کے مطابق حملہ آور کا چہرہ دھماکے میں اس قدر مسخ ہو گیا تھا کہ اس کی شناخت ممکن نہیں تھی۔ پولیس نے اس کے جسم کے کچھ حصے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے ہیں۔