آئل ٹینکر میں آتشزدگی سے ہلاکتیں:تصاویر

اتوار کی صبح پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں تیل سے بھرے ٹینکر کے حادثے کے بعد وہاں ہونے والی آتشزدگی کے مناظر۔

ٹینکر

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپور میں تیل سے بھرے ٹینکر میں الٹنے کے بعد آگ لگنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 133 ہو گئی ہے جبکہ 125 افراد جھلس گئے ہیں۔
ٹینکر

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنیہ حادثہ اتوار کی صبح ضلع بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ کے قریب قومی شاہراہ پر پیش آیا۔
بہاولپور

،تصویر کا ذریعہATHAR LASHARI

،تصویر کا کیپشنوزیر اعلیٰ پنجاب کے خصوصی مشیر برائے صحت سلمان رفیق نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد 133ہو گئی ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ٹینکر

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنانھوں نے بتایا کہ 123 افراد کو مردہ حالت ہی میں ہسپتال لایا گیا تھا جبکہ 10 افراد نے ہسپتال میں دم توڑا ہے۔
بہاولپور

،تصویر کا ذریعہATHAR LASHARI

،تصویر کا کیپشنکراچی سے لاہور جانے والا یہ ٹینکر احمد پور شرقیہ سے آٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر تیزرفتاری کے باعث پھسل کر سڑک سے نیچے کھیتوں میں جا گرا اور اس سے تیل رسنا شروع ہو گیا۔
ٹینکر

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنحادثے کے بعد قریبی دیہات سے سینکڑوں افراد جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے موقع پر جمع ہو گئے اور تیل جمع کرنے لگے۔ یہ افراد ٹینکر کے گرد جمع تھے کہ اچانک اس میں آگ بھڑک اٹھی جس نے ان سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
بہاولپور

،تصویر کا ذریعہATHAR LASHARI

،تصویر کا کیپشنپولیس حکام کے مطابق آگ بھڑکنے کے نتیجے میں 50 سے زیادہ افراد تو موقع پر ہی جل کر ہلاک ہوئے جبکہ بقیہ نے ہسپتال لے جاتے ہوئے یا پھر ہسپتال میں دم توڑا۔
بہاولپور

،تصویر کا ذریعہATHAR LASHARI

،تصویر کا کیپشنٹینکر الٹنے کے بعد جب موٹر وے پولیس کے اہلکار وہاں پہنچے تو ایک بڑا ہجوم تیل اکٹھا کرنے جمع ہو چکا تھا اور پولیس اہلکاروں کے منع کرنے کے باوجود وہ جائے حادثہ سے دور نہیں گئے۔
ٹینکر

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناحمد پور شرقیہ کے تحصیل ہسپتال کے ایم ایس کے مطابق زخمیوں کو احمد پور شرقیہ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد بہاولپور اور ملتان کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتالوں اور بہاولپور کے وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ٹینکر

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن32 زخمی وکٹوریہ ہسپتال میں، 35 بہاولپور سی ایم ایچ اور 58 ملتان میں ہیں۔