گلگت بلتستان کی زبانیں مردم شماری فارم سے غائب

،ویڈیو کیپشنپاکستان میں جاری مردم شماری کے فارم پر درج زبانوں میں گلگت بلتستان کی کوئی زبان شامل نہیں

اس وقت پاکستان کے طول و عرض میں مردم شماری کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران لوگوں سے یہ بھی پوچھا جا رہا ہے کہ وہ کون سی زبان بولتے ہیں۔ لیکن مردم شماری کے فارم پر جو نو زبانیں درج ہیں ان میں گلگت بلتستان کی کوئی زبان شامل نہیں ہے۔ اس علاقے کی لسانی ثقافت کس قدر مالامال ہے اور وہاں کے باسی اپنی زبانیں کو نظرانداز کرنے کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں؟ نامہ نگار ظفر سید نے سکردو، گلگت اور ہنزہ جا کر اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔