پاناما کیس کے فیصلے کا دن

پاناما کیس کا فیصلہ آنے سے پہلے سپریم کورٹ کے باہر کے مناظر

اسلام آباد
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی سپریم کورٹ جمعرات کو پاناما دستاویزات کے بارے میں وزیراعظم نواز شریف سمیت چھ افراد کی نااہلی سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنا رہی ہے۔
سپریم کورٹ
،تصویر کا کیپشنجسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے اس معاملے کی سماعت کی۔
اسلام آباد
،تصویر کا کیپشنپاناما کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے کورٹ روم نمبر ایک میں سنایا جائے گا۔
اسلام آباد
،تصویر کا کیپشناس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد
،تصویر کا کیپشنسپریم کورٹ کے باہر فیصلہ آنے سے پہلے میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد جمع ہے۔
عابد شیر علی
،تصویر کا کیپشنحکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ کے رہنما بھی عدالت پہنچ گئے ہیں جنھوں نے وہاں صحافیوں سے بات بھی کی۔
لاہور
،تصویر کا کیپشنپاناما کیس کا فیصلہ آنے سے قبل ہی پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں وزیراعظم نواز شریف کی حمایت میں بینرز لگائے گئے۔
صحافی
،تصویر کا کیپشنسریم کورٹ کے احاطے میں میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود ہے۔