ریلوے سٹیشن آپ کی نظر سے

ہمارے قارئین نے ریلوے سٹیشنز کی تصاویر بھیجیں۔

مچھ

،تصویر کا ذریعہFareedul Haq

،تصویر کا کیپشنبلوچستان کے علاقے بولان میں مچھ ریلوے سٹیشن برٹش دور کی یادگاروں میں سے ایک ہے۔ آج بھی اس سٹیشن کے ویٹنگ روم میں اس وقت کا فرنیچر اور وال کلاک موجود ہیں۔ مچھ سٹیشن کی حلوہ پوری اور دال ماش کا ذائقہ بھی ابھی تک برقرار ہے۔
کینڈی

،تصویر کا ذریعہMuhammad Junaid

،تصویر کا کیپشنکینڈی ریلوے سٹیشن میرے سری لنکا کے سفر کا یادگار سٹیشن رہا۔
کینڈی

،تصویر کا ذریعہMuhammad Junaid

،تصویر کا کیپشنکینڈی ریلوے سٹیشن کو دیکھ کر مجھے کراچی کینٹ ریلوے سٹیشن یاد آیا کہ کبھی وہ بھی ایسا ہوتا ہوگا۔
فیصل آباد

،تصویر کا ذریعہShoaib Saeed

،تصویر کا کیپشنمانچسٹر آف پاکستان، ہمارے شہر فیصل آباد کو کہا جاتا تھا۔
باتھ

،تصویر کا ذریعہAsad Bashir

،تصویر کا کیپشنیہ تصویر میں نے اپنی کلیکشن میں سے منتخب کی ہے۔
کوئٹہ

،تصویر کا ذریعہNabi Ullah Wazir

،تصویر کا کیپشنکوئٹہ کے ریلوے سٹیشن کی عمارت انگریز دور کی ہے۔ سامنے بڑا فوارہ بننا تھا جو آج تک نہیں بن سکا۔
کمالیہ

،تصویر کا ذریعہMuhammad Safdar

،تصویر کا کیپشنکمالیہ شہر کا نام وہ ضرورجانتے ہیں جو کھدر پہننے کا شوق رکھتے ہیں۔ کمالیہ کا ریلوے سٹیشن عام طور پر اتنا ہی خاموش رہتا ہے۔
راجن پور

،تصویر کا ذریعہSaeed Anwar

،تصویر کا کیپشنمیں امتحانات کی تیاری کرنے گھر سے نکل کر اس راجن پور ریلوے سٹیشن پہ آ جاتا تھا۔ دبئی میں کام کرتا ہوں مگر دل وہیں اٹکا ہوا ہے۔