لاہور میں دھماکہ، جائے وقوع کی تصاویر

لاہور کے علاقے ڈیفینس میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

لاہور دھماکہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنلاہور میں جمعرات کی دوپہر ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
لاہور دھماکہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنیہ دھماکہ شہر کے متمول علاقے ڈیفینس ہاؤسنگ اتھارٹی کی کمرشل مارکیٹ میں واقع ایک ریستوران کی عمارت میں ہوا۔
لاہور دھماکہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثنا اللہ نے پاکستانی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ جس عمارت میں ہوا وہاں تعمیراتی کام جاری تھا۔
لاہور دھماکہ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنبی بی سی اردو کے عمر ننگیانہ کے مطابق ریسکیو 1122 کے حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اس دھماکے میں چھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 30 افراد زخمی ہیں جن میں سے چار کی حالت نازک ہے۔
لاہور دھماکہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنزخمیوں میں سے 13 کو نیشنل ہسپتال جبکہ 17 کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لاہور دھماکہ
،تصویر کا کیپشندھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ اور شعبۂ انسدادِ دہشت گردی کے اہلکار اور افسران بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔