پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ کے پہاڑوں میں پائے جانے والی حسین پرندے۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ کے پہاڑوں میں کئی حسین پرندے پائے جاتے ہیں لیکن حالیہ کچھ عرصے میں ہائی کینگ کے رجحان میں اضافے کی وجہ سے جنگلی حیات کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ تصاویر ہمیں اسلام آباد کے فوٹوگرافر زہران سیئر نے بھیجی ہیں۔

Islamabad birds

،تصویر کا ذریعہZahran Seyar

،تصویر کا کیپشنیہ ایشین پیراڈیئز فلائی کیچر ہے جو گرمیوں میں مارگلہ کے پہاڑوں میں آتا ہے اور انڈے دیتا ہے لیکن جب بچے اڑنے اور چگنے کے قابل ہو جاتے ہیں تو انھیں چھوڑ کر اڑ جاتا ہے۔ یہ چشموں کے قریب رہتے ہیں تاکہ گرمی سے بچنے کے لیے پانی میں نہا سکیں اور اپنے بچوں کو خوراک دے سکیں۔
Islamabad birds

،تصویر کا ذریعہZahran Seyar

،تصویر کا کیپشنریڈ بلڈ لائیوتھریکس نامی یہ پرندہ سردیوں میں مارگلہ کے پہاڑیوں میں آتا ہے اور یہ غول کی شکل میں اڑتے ہوئے یہاں پہنچتا ہے۔ عموماً ایک غول میں پانچ سے 25 پرندے ہوتے ہیں۔ یہ سردیوں میں اگنے والے جنگلی پھل اور بیریز کھاتے ہیں۔ ان کی پرواز نیچی ہوتی ہے اور یہ گھنی جھاڑیوں میں رہتے ہیں۔
Rufous-bellied niltava (Niltava sundara)

،تصویر کا ذریعہZahran Seyar

،تصویر کا کیپشنروفوس بیلیڈ نلٹاوا نامی یہ پرندہ بھی سردیوں میں آتا ہے لیکن یہاں اس کی تعداد بہت کم ہے۔ میں نے ایک سیزن میں دو سے زیادہ ایسے پرندے نہیں دیکھے۔
Islamabad birds

،تصویر کا ذریعہZahran Seyar

،تصویر کا کیپشنیہ ہمالیہ کی بلبل ہے اور یہ مارگلہ کے پہاڑیوں میں بہت زیادہ پائی جاتی ہے۔ یہ یہاں ہی رہتی ہے لیکن سردیوں اور برف باری کے دوران ان کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ مارگلہ کے پہاڑوں پر سیاحتی مقام پیر سوہاوہ پر جاتے ہوئے آپ میں سے اکثر نے اسے دیکھا ہو گا۔
Islamabad birds

،تصویر کا ذریعہZahran Seyar

،تصویر کا کیپشننیلی ٹوپی والا ہہاڑی طوطا گرمیوں میں انڈے دینے کے لیے مارگلہ کے پہاڑوں کا رخ کرتا ہے اور موسم گرما کی وجہ سے یہ بھی مارگلہ کی سیر کے لیے آنے والے افراد سے خطرہ محسوس کرتا ہے۔
Islamabad birds

،تصویر کا ذریعہZahran Seyar

،تصویر کا کیپشنمیں نے گذشتہ تین برسوں میں مارگلہ ہلز میں کالی گردن والے اس طوطے کے دو جوڑوں سے زیادہ نہیں دیکھے تھے لیکن اس موسمِ سرما میں یہ ہزاروں کی تعداد میں یہاں موجود ہیں۔ ہوسکتا ہے موسمیاتی رحجان کی وجہ سے ان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
Islamabad birds

،تصویر کا ذریعہZahran Seyar

،تصویر کا کیپشنکالے سر والا یہ نیل کنٹھ مارگلہ کے پہاڑیوں میں گہری وادیوں میں رہتا ہے۔ سردیوں میں ان کی تعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ یہ پرندہ روزانہ کئی مرتبہ نہاتا ہے اور اپنے پروں کو صاف رکھتا ہے جو اُسے آسانی اور تیزی سے اڑنے میں مدد دیتے ہیں۔