کوئٹہ کا جبل نور تصاویر میں

کوئٹہ کے مضافات میں واقع جبل نور نامی اس مقام پر قرآن کی جلدوں کو محفوظ رکھا جاتا ہے۔

جبل نور

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے مضافات میں واقع جبل نور یعنی روشنی کا پہاڑ ایک ایسا مقام ہے جہاں ان قرآن کی جلدوں کو محفوظ کیا جاتا ہے جو بہت پرانے ہونے کے باعث قابل استعمال نہیں رہتے۔
جبل نور

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنایک مقامی تاجر صمد لہری نے سنہ 1992 میں جبل نور فاؤنڈیشن قائم کی تھی۔
جبل نور

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناس تنظیم کے تحت انھوں نے مقدس کتابوں کو بے حرمتی سے بچانے کے لیے ایک پہاڑی کے دامن میں ایک کمرہ تعمیر کیا تھا۔
جبل نور

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنجب یہ کمرہ اوراق اور مقدس کتب سے بھر گیا تو مزید جگہ بنانے کے لیے سرنگیں کھودنے کا کام شروع کیا گیا۔
جبل نور

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنآج ان سرنگوں کی لمبائی تقریباً 5۔3 کلومیٹر ہے اور یہاں پاکستان بھر سے پہنچائی گئی 25 لاکھ قرآن کی جلدیں ذخیرہ ہیں۔
جبل نور

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنایک بڑی تعداد میں مقدس کتب کو نئی سرنگوں کے کھدے جانے کے بعد یہاں محفوظ کیا جائے گا۔
جبل نور

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنجبل نور میں نئی سرنگیں کھودنے کا کام جاری ہے۔