آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
قتل و غیرت: ’بس اب بہت ہو گیا‘
بی بی سی اردو کی خصوصی سیریز 'قتل و غیرت' کے سلسلے میں بی بی سی کے ’60 سیکنڈز فلمز‘ کے ساتھ اشتراک کے نتیجے میں نوجوان فلمسازوں کو اس موضوع پر مختصر دورانیے کی فلمیں تیار کرنے کا موقع ملا جن میں سے منتخب شدہ فلمیں بی بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر بھی شائع کی جا رہی ہیں۔
اس سلسلے کی تیسری فلم کا عنوان ہے 'بس اب بہت ہو گیا' جسے نوجوان فلمساز حارث خالد نے بنایا ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز سے ابلاغیات میں ماسٹرز کرنے والے حارث فلمسازی اور کیمرہ ورک میں دلچسپی رکھتے ہیں۔