پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ، تصاویر میں

چترال سے اسلام آباد جانے والے پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کے بعد جائے وقوعہ، ہسپتال اور دیگر مناظر

طیارہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی سول ایوی ایشن کے مطابق بدھ کو صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا جہاز حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
طیارہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنپاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے چیئرمین اعظم سہگل کا کہنا ہے کہ مسافر طیارے میں پرواز سے قبل کوئی فنّی خرابی نہیں تھی تاہم حادثے کی اصل وجوہات کا اندازہ تحقیقات کے بعد ہی ہو سکے گا۔
طیارہ

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنبدھ کی شام پی آئی اے کی پرواز پی کے 661 حویلیاں کے قریب پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گئی تھی اور اس حادثے میں طیارے پر سوار تمام 48 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
طیارہ

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنحادثے میں ہلاک ہونے والوں کی لاشیں ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ فوج کے مطابق امدادی آپریشن میں 500 فوجی جوان شریک ہیں جبکہ 8 آرمی ڈاکٹر، 52 پیرامیڈک سٹاف آمددی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
طیارہ
،تصویر کا کیپشنحادثے کے بعد جائے وقوعہ پر فوج اور سول انتظامیہ نے امدادی کارروائیاں کیں جن کے دوران تمام لاشوں کو ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے جہاں شناخت کے بعد انھیں لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔
طیارہ
،تصویر کا کیپشنپی آئی اے کی انجیئرنگ ٹیم کو جائے وقوعہ سے جہاز کا بلیک بکس اور وائس ریکارڈر مل گیا ہے۔
طیارہ

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنڈی سی او ایبٹ آباد کے مطابق طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے 46 افراد کی لاشیں مل گئی‌ ہیں۔
طیارہ

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنہلاک شدگان میں مشہور گلوکار اور نعت خواں جنید جمشید بھی شامل ہیں۔
طیارہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنطیارے کے حادثے کی اطلاعات اور اس میں جنید جمشید کے سوار ہونے کی خبر نشر ہونے کے بعد کراچی کےعلاقے ڈیفنس میں واقع ان کے گھر پر رشتے داروں اور دوستوں کی آمد جاری رہی۔
طیارہ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناسلام آباد ہوائی اڈے پر حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے مسافروں کے لواحقین کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
طیارہ

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجہاز بنانے والی کمپنی اے ٹی آر نے پی آئی اے کے کریش ہونے والے مسافر جہاز PK 661 کے بارے میں بیان جاری کیا ہے اور حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ دکھ کا اظہار کیا ہے۔