پی ٹی آئی کے ’یوم تشکر‘ کی تصاویر

عمران خان کی جانب سے اسلام آباد میں دھرنے کی کال واپس لینے اور ’یوم تشکر‘ منانے کے اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا پریڈ گراؤنڈ میں بڑا جلسہ۔ تصاویر ذیشان ظفر

پی ٹی آئی
،تصویر کا کیپشنسپریم کورٹ کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں ’یوم تشکر‘ منا رہی ہے۔
پی ٹی آئی
،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے منعقدہ جلسے میں خواتین سمیت پی ٹی آئی کے حامیوں کی بڑی تعداد پریڈ گراؤنڈ میں موجود ہے۔
پی ٹی آئی
،تصویر کا کیپشنپی ٹی آئی کے اس ’یوم تشکر‘ کے لیے راولپنڈی، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا سمیت ملک کے کئی دیگر علاقوں سے آئے افراد اس جلسے میں شریک ہیں۔
پی ٹی آئی
،تصویر کا کیپشنماضی میں پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی جلسوں میں خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے واقعات کی اطلاعات کے پیش نظر اس مرتبہ خواتین کے لیے خاص طور پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور ان کے لیے الگ راستہ بنایا گیا ہے۔
پی ٹی آئی
،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں منعقدہ اس ’یوم تشکر‘ کی کوریج کے لیے بڑی تعداد میں میڈیا کے نمائندے بھی موجود ہیں۔ اس جلسے کی کوریج کے لیے ڈرون کیمروں اور کرینوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی
،تصویر کا کیپشنجلسے کے لیے بنائے گئے سٹیج پر اس وقت عمران خان اور پرویز خٹک سمیت پاکستان تحریک انصاف کے تمام رہنما موجود ہیں جبکہ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی وہاں موجود ہیں۔
پی ٹی آئی
،تصویر کا کیپشنعمران خان کی جانب سے ’یوم تشکر‘ کے اعلان سے قبل حکومت کے خلاف دھرنے کی کال دی گئی تھی اور انھوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ دھرنے کے لیے اسلام آباد میں دس لاکھ افراد کو جمع کریں گے۔ (تصاویر: ذیشان ظفر، ذیشان حیدر)
پی ٹی آئی
،تصویر کا کیپشنپی ٹی آئی کے سپورٹرز میں سے بعض اسلام آباد میں ہونے والے اس جلسے میں بدعنوانی کے خلاف منفرد انداز میں احتجاج کرتے بھی دکھائی دیے۔