مظاہرے، جھڑپیں اور گرفتاریاں

راولپنڈی میں عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشید کی جلسے کی کال، اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں اور حکومت کی جانب سے کنٹینرز لگائے جانے کی تصاویر۔

راولپنڈی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنراولپنڈی میں مری روڈ پر واقع کمیٹی چوک پر پولیس نے مظاہرین کو لال حویلی جانے سے روکنے کی کوشش کی جس کے بعد مظاہرین اور پنجاب پولیس کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ سیاسی جماعت عوامی مسلم لیگ کے قائد شیخ رشید کی جانب سے جمعے کے روز ریلی کی کال دی گئی تھی اور تحریک انصاف نے بھی بھی اس میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا
راولپنڈی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپولیس نے مظاہرین کو گرفتار کرنا شروع کر دیا جبکہ وہ پولیس پر پتھراؤ کرتے رہے اور حکومت مخالف نعرے بازی بھی جاری رہی۔ جھڑپوں کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے راولپنڈی جانے کا ارادہ ترک کرتے ہوئے دو نومبر کو اسلام آباد میں بھرپور احتجاج کا اعلان کیا
راولپنڈی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپولیس کے سول وردی میں اہلکاروں نے کارکنوں کو گرفتار کیا۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ایک موٹر سائیکل پر بیٹھ کر کمیٹی چوک پہنچے اور وہاں پر میڈیا کی ایک ڈی ایس این جی گاڑی پر سوار ہو کر مختصر خطاب کرنے کے بعد دوبارہ وہاں سے نکل گئے۔
راولپنڈی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنراولپنڈی کے علاوہ لاہور اور کراچی میں بھی تحریک انصاف نے احتجاجی مظاہرے کیے
راولپنڈی
،تصویر کا کیپشنراولپنڈی میں ریلی کی کال دی گئی ہے جس کے پیش نظر ان کی رہائش گاہ لال حویلی کو جانے والے تمام راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔
راولپنڈی
،تصویر کا کیپشنکنٹینرز کمیٹی چوک، فوارہ چوک اور بنی چوک سمیت کئی دیگر مقامات پر لگائے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے۔
راولپنڈی
،تصویر کا کیپشنکنٹینروں کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے
راولپنڈی
،تصویر کا کیپشنشیخ رشید کی رہائش گاہ کے باہر اس وقت کارکن موجود ہیں جو خطاب کے لیے انتظامات مکمل کرنے میں مصروف رہے لیکن پولیس نے ان کوششوں کو ناکام بنا دیا
راولپنڈی
،تصویر کا کیپشنکنٹینر لگانے کے لیے کرینیں استعمال کی گئیں
راولپنڈی
،تصویر کا کیپشنلال حویلی کے اطراف میں کنٹینرز لگانے کا سلسلہ گذشتہ رات ہی شروع کر دیا گیا تھا
اسلام آباد

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناس سے قبل گذشتہ روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے تحریک انصاف کے ایک یوتھ کنونشن کے اجتماع میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا تھا۔
اسلام آباد

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناسلام آباد انتظامیہ کے مطابق شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور تحریک انصاف نے اس کنونشن کے لیے درکار اجازت نامہ حاصل نہیں کیا تھا جس کے باعث پی ٹی آئی کے کارکنوں کو حراست میں لیا گیا۔
اسلام آباد

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کو حراست میں لیے جانے پر گذشتہ رات کئی مقامات پر احتجاج کیا گیا جبکہ تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے ان گرفتاریوں پر جمعے کو ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان بھی کر رکھا تھا