پاکستان بمقابلہ انگلینڈ، چوتھا ایک روزہ میچ، تصاویر

لیڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے مابین پانچ ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ کی تصاویر۔

 لیڈز میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں چار صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن لیڈز میں کھیلے جانے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو چار وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں چار صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس اور بیرسٹو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں بنائیں۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس اور بیرسٹو نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں بنائیں۔
 بین سٹوکس نے چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشن بین سٹوکس نے چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 69 رنز بنائے۔
مہمان ٹیم کی جانب سے بیر سٹو نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 61 رنز بنائے۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنمہمان ٹیم کی جانب سے بیر سٹو نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 61 رنز بنائے۔
جمعرات کو کھیلے جانے والے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنجمعرات کو کھیلے جانے والے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا
 پاکستان کی طرف سے سمیع اسلم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا۔ پچھلے میچ کی طرح اس میچ میں بھی شرجیل خان نے تیز کھیلنے کی کوشش کی لیکن انھیں اس میں زیادہ کامیابی نہیں ملی۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشن پاکستان کی طرف سے سمیع اسلم اور شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا۔ پچھلے میچ کی طرح اس میچ میں بھی شرجیل خان نے تیز کھیلنے کی کوشش کی لیکن انھیں اس میں زیادہ کامیابی نہیں ملی۔
وہ کرس جارڈن کے دوسرے اور اننگز کے چوتھے اوور میں ایک چھکا اور چوکا مارنے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنوہ کرس جارڈن کے دوسرے اور اننگز کے چوتھے اوور میں ایک چھکا اور چوکا مارنے کے بعد کیچ آؤٹ ہوگئے۔
اس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی گئیں۔شعیب ملک، محمد عامر، یاسر شاہ اور وہاب شاہ کی جگہ عماد وسیم، عمر گل، محمد رضوان اور محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کیا گیا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشناس میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی گئیں۔شعیب ملک، محمد عامر، یاسر شاہ اور وہاب شاہ کی جگہ عماد وسیم، عمر گل، محمد رضوان اور محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کیا گیا
15 ویں اوور میں دوسرے اوپنر سمیع اسلم 24 رنز بنا کر پلنکٹ کا پہلا شکار بنے۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشن15 ویں اوور میں دوسرے اوپنر سمیع اسلم 24 رنز بنا کر پلنکٹ کا پہلا شکار بنے۔
انگلینڈ‌کی ٹیم میں بھی تین تبدیلیاں کی گئیں۔ جونی بیرسٹو، جورڈن اور ولی کو بٹلر، ووکس اور مارک ووڈ کی جگہ شامل کیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ‌کی ٹیم میں بھی تین تبدیلیاں کی گئیں۔ جونی بیرسٹو، جورڈن اور ولی کو بٹلر، ووکس اور مارک ووڈ کی جگہ شامل کیا گیا۔