ریو 2016 کی اختتامی تقریب

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں اولمپک گیمز کی اختتامی تقریب کی تصاویر۔

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں 31 ویں اولمپک گیمز 16 روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گئی ہیں جس میں 11303 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبرازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں 31 ویں اولمپک گیمز 16 روز جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گئی ہیں جس میں 11303 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
ریو اولمپکس میں سب سے زیادہ طلائی تمغے امریکہ نے حاصل کیے جبکہ دوسرے نمبر پر برطانیہ اور چین تیسرے نمبر پر رہا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنریو اولمپکس میں سب سے زیادہ طلائی تمغے امریکہ نے حاصل کیے جبکہ دوسرے نمبر پر برطانیہ اور چین تیسرے نمبر پر رہا۔
امریکہ نے 46 طلائی تمغوں کے ساتھ کُل 121 تمغے جیتے اور پہلے نمبر پر رہا۔ برطانیہ سونے کے تمغے جیتنے کے حوالے سے دوسرے نمبر پر رہا۔ برطانیہ نے 27 طلائی تمغے جیتے اور کُل تمغوں کی تعداد 67 رہی۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنامریکہ نے 46 طلائی تمغوں کے ساتھ کُل 121 تمغے جیتے اور پہلے نمبر پر رہا۔ برطانیہ سونے کے تمغے جیتنے کے حوالے سے دوسرے نمبر پر رہا۔ برطانیہ نے 27 طلائی تمغے جیتے اور کُل تمغوں کی تعداد 67 رہی۔
چین نے اگرچہ برطانیہ سے زیادہ تمغے جیتے جن کی تعداد 70 رہی لیکن چین برطانیہ کے مقابلے میں ایک کم سونے کا تمغہ جیت سکا اور اس نے 26 طلائی تمغے جیتے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنچین نے اگرچہ برطانیہ سے زیادہ تمغے جیتے جن کی تعداد 70 رہی لیکن چین برطانیہ کے مقابلے میں ایک کم سونے کا تمغہ جیت سکا اور اس نے 26 طلائی تمغے جیتے۔
اولمپکس کی اختتامی تقریب میں اولمپکس کا جھنڈا جاپان کے حوالے کیا گیا۔ جاپان کے شہر ٹوکیو میں 2020 کی اولمپکس منعقد ہو گی۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناولمپکس کی اختتامی تقریب میں اولمپکس کا جھنڈا جاپان کے حوالے کیا گیا۔ جاپان کے شہر ٹوکیو میں 2020 کی اولمپکس منعقد ہو گی۔
پاکستان کوئی تمغہ حاصل نہیں کر سکا جبکہ انڈیا نے ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کوئی تمغہ حاصل نہیں کر سکا جبکہ انڈیا نے ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا۔
ریو اولپمکس میں 1908 کے بعد برطانیہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنریو اولپمکس میں 1908 کے بعد برطانیہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
لندن کے مقابلے امریکہ اور برطانیہ نے مجموعی طور پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ چین کو بڑا نقصان ہوا ہے اور اس نے ابھی تک 70 میڈلز حاصل کیے ہیں جبکہ گذشتہ اولمپکس میں اس کے تمغوں کی تعداد 88 تھی جس میں 39 طلائی تمغے تھے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنلندن کے مقابلے امریکہ اور برطانیہ نے مجموعی طور پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ چین کو بڑا نقصان ہوا ہے اور اس نے ابھی تک 70 میڈلز حاصل کیے ہیں جبکہ گذشتہ اولمپکس میں اس کے تمغوں کی تعداد 88 تھی جس میں 39 طلائی تمغے تھے۔