حنیف محمد کی یادگار تصاویر

کرکٹ کے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی بلے باز اور سابق کپتان حنیف محمد کراچی میں انتقال کر گئے۔

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان حنیف محمد کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں جمعرات کو انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 81 برس تھی اور وہ سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنعالمی شہرت یافتہ پاکستانی کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان حنیف محمد کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں جمعرات کو انتقال کر گئے ہیں۔ ان کی عمر 81 برس تھی اور وہ سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔
حنیف محمد طویل عرصے سے بسترِ علالت پر تھے اور انھیں دو روز قبل وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنحنیف محمد طویل عرصے سے بسترِ علالت پر تھے اور انھیں دو روز قبل وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا۔
21 دسمبر 1934 کو انڈیا کی ریاست جوناگڑھ میں پیدا ہونے والے حنیف محمد کے خاندان میں کئی افراد پاکستان کے لیے کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشن21 دسمبر 1934 کو انڈیا کی ریاست جوناگڑھ میں پیدا ہونے والے حنیف محمد کے خاندان میں کئی افراد پاکستان کے لیے کرکٹ کھیل چکے ہیں۔
حنیف محمد نے 55 ٹیسٹ میچوں کی 97 اننگز میں 43.98 کی اوسط سے 3915 رنز بنائے، جن میں 12 سینچریاں اور 15 نصف سینچریاں شامل ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنحنیف محمد نے 55 ٹیسٹ میچوں کی 97 اننگز میں 43.98 کی اوسط سے 3915 رنز بنائے، جن میں 12 سینچریاں اور 15 نصف سینچریاں شامل ہیں۔
ان کی سب سے بڑی وجۂ شہرت ان کی وہ طولانی اننگز ہے جو انھوں نے انگلینڈ کے خلاف برج ٹاؤن میں 58-1957 کی سیریز میں کھیلی تھی۔ 990 منٹ پر محیط اس اننگز کا ریکارڈ آج بھی ٹیسٹ کرکٹ کی طویل ترین اننگز کے طور پر قائم ہے جس کے دوران انھوں نے 337 رنز بنائے تھے۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنان کی سب سے بڑی وجۂ شہرت ان کی وہ طولانی اننگز ہے جو انھوں نے انگلینڈ کے خلاف برج ٹاؤن میں 58-1957 کی سیریز میں کھیلی تھی۔ 990 منٹ پر محیط اس اننگز کا ریکارڈ آج بھی ٹیسٹ کرکٹ کی طویل ترین اننگز کے طور پر قائم ہے جس کے دوران انھوں نے 337 رنز بنائے تھے۔
وہ ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنھیں پاکستانی کرکٹ کا اولین سپر سٹار کہا جا سکتا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنوہ ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنھیں پاکستانی کرکٹ کا اولین سپر سٹار کہا جا سکتا ہے۔
حنیف محمد کرکٹ کے حقیقی لٹل ماسٹر تھے۔ یہ خطاب انھیں پاکستان کے اولین ٹیسٹ میچ میں ہی مل گیا تھا جس میں انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے پہلی نصف سنچری سکور کی تھی۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنحنیف محمد کرکٹ کے حقیقی لٹل ماسٹر تھے۔ یہ خطاب انھیں پاکستان کے اولین ٹیسٹ میچ میں ہی مل گیا تھا جس میں انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے پہلی نصف سنچری سکور کی تھی۔