ریو اولمپکس کا چوتھا دن

برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں جاری اولمپکس مقابلوں کے چوتھے دن کی تصاویر

ریو اولمپکس کے چوتھے دن کی خاص بات اولمپکس کی تاریخ میں سب سے زیادہ تمغے جیتنے کا اعزاز رکھنے والے امریکی تیراک مائیکل فیلپس کے مزید دو طلائی تمغے تھے۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنریو اولمپکس کے چوتھے دن کی خاص بات اولمپکس کی تاریخ میں سب سے زیادہ تمغے جیتنے کا اعزاز رکھنے والے امریکی تیراک مائیکل فیلپس کے مزید دو طلائی تمغے تھے۔
2014 میں ریٹائرمنٹ واپس لینے والے مائیکل فیلپس اب تک ریو اولمپکس میں تین طلائی تمغے جیت چکے ہیں جبکہ اولمپکس مقابلوں میں ان کے کل تمغوں کی تعداد 25 ہے جن میں 21 طلائی اور چاندی اور کانسی کے دو، دو میڈل شامل ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشن2014 میں ریٹائرمنٹ واپس لینے والے مائیکل فیلپس اب تک ریو اولمپکس میں تین طلائی تمغے جیت چکے ہیں جبکہ اولمپکس مقابلوں میں ان کے کل تمغوں کی تعداد 25 ہے جن میں 21 طلائی اور چاندی اور کانسی کے دو، دو میڈل شامل ہیں۔
امریکہ کو دن کا تیسرا طلائی تمغہ بھی تیراکی میں ہی ملا جب خاتون تیراک کیٹی لیڈیکی نے دو سو میٹر فری سٹائل مقابلہ جیتا۔ یہ کیٹی کا انفرادی طور پر ریو میں دوسرا اولمپک گولڈ میڈل ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنامریکہ کو دن کا تیسرا طلائی تمغہ بھی تیراکی میں ہی ملا جب خاتون تیراک کیٹی لیڈیکی نے دو سو میٹر فری سٹائل مقابلہ جیتا۔ یہ کیٹی کا انفرادی طور پر ریو میں دوسرا اولمپک گولڈ میڈل ہے۔
امریکہ کی سٹار ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمز یوکرین کی الینا سویتولینا سے ہار کر اولمپکس سے باہر ہو گئیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنامریکہ کی سٹار ٹینس کھلاڑی سیرینا ولیمز یوکرین کی الینا سویتولینا سے ہار کر اولمپکس سے باہر ہو گئیں۔
ہنگری کی ’خاتونِ آہن‘ کہلانے والی کاتنکا ہوسو نے دو سو میٹر انفرادی میڈلی میں اول نمبر پر آ کر اپنے طلائی تمغوں کی تعداد تین تک پہنچا دی۔ انھی کی بدولت ہنگری کل چار طلائی تمغوں کے ساتھ پوائٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنہنگری کی ’خاتونِ آہن‘ کہلانے والی کاتنکا ہوسو نے دو سو میٹر انفرادی میڈلی میں اول نمبر پر آ کر اپنے طلائی تمغوں کی تعداد تین تک پہنچا دی۔ انھی کی بدولت ہنگری کل چار طلائی تمغوں کے ساتھ پوائٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
چوتھے دن کے اختتام پر امریکہ نو طلائی، آٹھ نقرئی اور کانسی کے نو تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ چین آٹھ طلائی، تین نقرئی اور کانسی کے چھ تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنچوتھے دن کے اختتام پر امریکہ نو طلائی، آٹھ نقرئی اور کانسی کے نو تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ چین آٹھ طلائی، تین نقرئی اور کانسی کے چھ تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
 برازیل کی والی بال ٹیم نے ریو اولمپکس کے چوتھے دن والی بال کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں کینیڈا کی ٹیم کو شکست دی۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشن برازیل کی والی بال ٹیم نے ریو اولمپکس کے چوتھے دن والی بال کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں کینیڈا کی ٹیم کو شکست دی۔