ایجبیسٹن ٹیسٹ کا دوسرا دن

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان برمنگھم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کی تصاویر۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان برمنگھم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز پاکستانی اننگز سے ہوا۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان برمنگھم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کا آغاز پاکستانی اننگز سے ہوا۔
پاکستان کی جانب سے ایک بار پھر اننگز کا آغاز کچھ زیادہ بہتر نہیں تھا اور محمد حفیظ پہلے ہی اوور میں کیچ دے بیٹھے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے ایک بار پھر اننگز کا آغاز کچھ زیادہ بہتر نہیں تھا اور محمد حفیظ پہلے ہی اوور میں کیچ دے بیٹھے۔
انگلینڈ کی طرف سے جیمز اینڈرسن نے اپنے پہلے ہی اوور میں پہلی وکٹ حاصل کی۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کی طرف سے جیمز اینڈرسن نے اپنے پہلے ہی اوور میں پہلی وکٹ حاصل کی۔
محمد حفیظ جو کہ اس ٹیسٹ سریز میں اب تک پانچ اننگز میں صرف 100 رنز بنا سکے ہیں، اس بار پھر ایک باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیل کر گیری بیلنس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنمحمد حفیظ جو کہ اس ٹیسٹ سریز میں اب تک پانچ اننگز میں صرف 100 رنز بنا سکے ہیں، اس بار پھر ایک باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیل کر گیری بیلنس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں شامل کیے جانے والے پاکستانی اوپنر سمیع اسلم نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا۔ انھوں نے اظہر علی کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 50 سے زائد رنز بنا لیے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنتیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم میں شامل کیے جانے والے پاکستانی اوپنر سمیع اسلم نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا۔ انھوں نے اظہر علی کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 50 سے زائد رنز بنا لیے ہیں۔
انگلش بولر کرس ووکس جو کہ اس سریز میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، کھانے کے وقفے تک ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کر پائے تھے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنانگلش بولر کرس ووکس جو کہ اس سریز میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کر چکے ہیں، کھانے کے وقفے تک ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کر پائے تھے۔
اظہر علی بھی اب تک کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب تو نہیں ہوئے ہیں لیکن اس اننگز میں وہ تکنیکی اعتبار سے قدرے بہتر دکھائی دے ہیں اور انھوں نے نوجوان بلے باز سمیع اسلم کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشناظہر علی بھی اب تک کوئی بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب تو نہیں ہوئے ہیں لیکن اس اننگز میں وہ تکنیکی اعتبار سے قدرے بہتر دکھائی دے ہیں اور انھوں نے نوجوان بلے باز سمیع اسلم کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔