دبئی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

ایمریٹس ایئر لائن کے ایک جہاز میں دبئی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے بعد آگ لگ گئی

ایمریٹس ایئر لائن کے ایک جہاز میں دبئی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے بعد آگ لگ گئی۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنایمریٹس ایئر لائن کے ایک جہاز میں دبئی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے بعد آگ لگ گئی۔
حادثے میں تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے تاہم آگ بجھانے والے عملے کا ایک رکن آگ کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہو گیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنحادثے میں تمام مسافر اور عملے کے ارکان محفوظ رہے تاہم آگ بجھانے والے عملے کا ایک رکن آگ کی لپیٹ میں آ کر ہلاک ہو گیا۔
جہاز میں مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت 300 افراد سوار تھے۔جہاز کی لینڈنگ کے وقت اس کے لینڈنگ گیئر کھلے ہوئے نہیں تھے۔ تصاویر میں جہاز سے سیاہ دھوئیں کے بادل اڑتے دیکھے جا سکتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنجہاز میں مسافروں اور عملے کے ارکان سمیت 300 افراد سوار تھے۔جہاز کی لینڈنگ کے وقت اس کے لینڈنگ گیئر کھلے ہوئے نہیں تھے۔ تصاویر میں جہاز سے سیاہ دھوئیں کے بادل اڑتے دیکھے جا سکتے ہیں۔
آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی اور نہ ہی اب تک واضح ہو سکا ہے کہ جہاز کے لینڈنگ گیئر کیوں نہیں کھلے۔

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنآگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی اور نہ ہی اب تک واضح ہو سکا ہے کہ جہاز کے لینڈنگ گیئر کیوں نہیں کھلے۔
حادثے کے بعد ہوائی اڈے پر چند گھنٹے تک پروازیں معطل رہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنحادثے کے بعد ہوائی اڈے پر چند گھنٹے تک پروازیں معطل رہیں۔
فلائٹ ای کے 521 کیرالہ کے شہر تھروونتھاپورم سے دبئی جا رہی تھی۔ حادثے کی خبر ملتی ہی تھروونتھاپورم پر جہاز کے مسافروں کے رشتہ دار اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کے لیے جمع ہو گئے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنفلائٹ ای کے 521 کیرالہ کے شہر تھروونتھاپورم سے دبئی جا رہی تھی۔ حادثے کی خبر ملتی ہی تھروونتھاپورم پر جہاز کے مسافروں کے رشتہ دار اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کے لیے جمع ہو گئے۔