برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں ہونے والے اولمپکس کھیلوں کے مقامات کا تصویری دورہ۔
،تصویر کا کیپشنریو اولمپکس مقابلے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو کے چار مقامات پر منعقد ہوں گے۔ جن میں ڈیوڈورو، برّا، کوپاکیبانا اور ماراکانا شامل ہیں۔ماراکانا کمپلیکس میں مشہور فٹبال سٹیڈیم بھی واقع ہے جہاں افتتاحی اور اختتامی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔
،تصویر کا کیپشناولمپک سٹیڈیم (اینگینہاؤ) فٹبال کے ساتھ ساتھ ایتھلیٹکس مقابلوں کی میزبانی بھی کرے گا۔
،تصویر کا کیپشنجمناسٹک مقابلے ریو اولمپک ایرینا میں منعقد کیے جائیں گے۔
،تصویر کا کیپشنیہ پونٹیل علاقے کا نظارہ ہے، جہاں سے سائیکلنگ اور ریس واک مقابلوں کا آغاز اور اختتام ہوگا۔
،تصویر کا کیپشنبیڈمنٹن، باکسنگ، ٹیبل ٹینس اور ویٹ لفٹنگ کے تمام مقابلے ریو سینٹرو کمپلیکس میں منعقد ہوں گے۔
،تصویر کا کیپشندی کیریوکا کمپلیکس جو کہ ریو کے ضلع برّا دا ٹیجوکا میں واقع ہے۔ یہاں باسکٹ بال، فینسنگ، جوڈو، تائیکوانڈو اور ریسلنگ کے مقابلے ہوں گے۔
،تصویر کا کیپشندی اولمپک ہاکی سینٹر اور یوتھ ایرینا جدید پینٹاتھلن فینسنگ مقابلوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے گروپ مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔ ڈیوڈورو ایکواٹکس سینٹر میں سوئمنگ مقابلے ہوں گے۔
،تصویر کا کیپشنیہ ایرینا ڈی ولی ڈی پرائیا کا فضائی نظارہ ہے جہاں بیچ والی بال کے میچز ہوں گے۔
،تصویر کا کیپشناولمپک بی ایم ایکس سینٹر اور وائٹ واٹر سٹیڈیم بائیں جانب دیکھے جا سکتے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنماؤنٹین بائیک ایونٹ ڈیوڈورو میں ماونٹین بائیک سینٹر میں ہوگا۔
،تصویر کا کیپشندی ایکوئسٹریئن سینٹر بھی ڈیوڈورو میں واقع ہے۔
،تصویر کا کیپشنفورٹ کوپاکابانا میراتھن سوئمنگ، ترائتھلن اور روڈ سائیکلینگ کا مقام ہے۔
،تصویر کا کیپشنایتھلیٹس لگوا سٹیڈیم میں تربیت کے دوران کشتیاں اٹھائے ہوئے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنٹریک سائیکلنگ مقابلے اولمپک پارک میں نئے تعمیر کیے جانے والے ٹریک میں ہوں گے۔
،تصویر کا کیپشنڈائیونگ، سنکرونائزڈ سوئمنگ اور واٹر پولو کے مقابلے ماریا لینک ایکواٹکس سینٹر میں ہوں گے۔
،تصویر کا کیپشنریو 2016 کے دوران ہر روز ہینڈ بال کے میچز ہوں گے۔ ان مقابلوں کا آغاز فیوچر ایرینا میں چھ اگست سے ہوگا۔
،تصویر کا کیپشندی ریزروا ڈی ماراپینڈی کو امریکی ڈیزائنر گل ہینسی نے ڈیزائن کیا ہے۔ برّا میں ساحلی گولف کورس کی تعمیر مارچ 2013 میں شروع ہوئی تھی۔
،تصویر کا کیپشنیہ ڈیوڈورو سٹیڈیم اور اولمپک شوٹنگ سینٹر کا فضائی نظارہ ہے جو رگبی سیونز کے مقابلوں کو میزبانی کرے گا۔
،تصویر کا کیپشنکشتی رانی کے مقابلوں کی میزبانی گوانابارا بے میں مرینا دا گلو ریا کا مقام کرے گا۔
،تصویر کا کیپشن اولمپک پارک میں اولمپک ایکویٹکس سٹیڈیم کی جانب رضاکار رواں دواں ہیں۔
،تصویر کا کیپشناولمپک ایکویٹکس سٹیڈیم میں 32 مقابلے ہوں گے جن میں 200 میٹر دوڑ کے سیمی فائنل اور فائنل میچز کے ساتھ تمام مقابلوں کے فائنل شامل ہیں۔