کشمیر میں نوجوان کی ہلاکت کے بعد مظاہرے

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوان کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں کی تصاویر

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں انڈین افواج کے ہاتھوں 24 سالہ نوجوان ریاض احمد شاہ کی ہلاکت کے خلاف بدھ کو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنبھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں انڈین افواج کے ہاتھوں 24 سالہ نوجوان ریاض احمد شاہ کی ہلاکت کے خلاف بدھ کو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کشمیری مظاہرین نے ریاض احمد شاہ کی نماز جنازہ کے موقع پر انڈین افواج کے خلاف نعرے بازی کی۔

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنکشمیری مظاہرین نے ریاض احمد شاہ کی نماز جنازہ کے موقع پر انڈین افواج کے خلاف نعرے بازی کی۔
کشمیر کے ایک مقامی اخبار کے مطابق ریاض احمد شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ انھیں قریب سے گولیاں ماری گئیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنکشمیر کے ایک مقامی اخبار کے مطابق ریاض احمد شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ انھیں قریب سے گولیاں ماری گئیں۔
24 سالہ کشمیری نوجوان کی انڈین فوج کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف کشمیری خواتین نے بھی مظاہرہ کیا۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشن24 سالہ کشمیری نوجوان کی انڈین فوج کے ہاتھوں ہلاکت کے خلاف کشمیری خواتین نے بھی مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ آٹھ جولائی کو جنوبی کشمیر کے کوکر علاقے میں پولیس نے ایک آپریشن کے دوران مقبول مسلح کمانڈر برہان وانی کو دو ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشنواضح رہے کہ گذشتہ ماہ آٹھ جولائی کو جنوبی کشمیر کے کوکر علاقے میں پولیس نے ایک آپریشن کے دوران مقبول مسلح کمانڈر برہان وانی کو دو ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا تھا۔
اس کے ردعمل میں کشمیر کے طول و عرض میں انڈیا مخالف احتجاجی تحریک شروع ہوئی جسے دبانے کے لیے سرکاری افواج نے فائرنگ، آنسوگیس اور چھروں کا استعمال کیا۔

،تصویر کا ذریعہEPA

،تصویر کا کیپشناس کے ردعمل میں کشمیر کے طول و عرض میں انڈیا مخالف احتجاجی تحریک شروع ہوئی جسے دبانے کے لیے سرکاری افواج نے فائرنگ، آنسوگیس اور چھروں کا استعمال کیا۔
کشمیر میں انڈین فوج کی کارروائی میں اب تک 50 سے زائد افراد ہلاک اور 2,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ان میں 200 نوجوان اور بچے ایسے ہیں جن کی آنکھوں میں چھرے لگنے سے وہ بینائی سے محروم ہوگئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنکشمیر میں انڈین فوج کی کارروائی میں اب تک 50 سے زائد افراد ہلاک اور 2,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ان میں 200 نوجوان اور بچے ایسے ہیں جن کی آنکھوں میں چھرے لگنے سے وہ بینائی سے محروم ہوگئے ہیں۔