’آزادی مارچ‘ اور کرفیو

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں علیحدگی پسندوں کی جانب سے تاریخی جامع مسجد کی طرف ’آزادی مارچ‘ اور کرفیو کی تصاویر۔

انڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں جمعہ کے روز علیحدگی پسندوں نے تاریخی جامع مسجد کی طرف ’آزادی مارچ‘ کی اپیل کی تھی۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنانڈیا کے زیرانتظام کشمیر میں جمعہ کے روز علیحدگی پسندوں نے تاریخی جامع مسجد کی طرف ’آزادی مارچ‘ کی اپیل کی تھی۔
 ’آزادی مارچ‘ کو ناکام بنانے کے لیے حکومت نے سرینگر اور دیگر بڑے قصبوں میں کرفیو نافذ کر دیا۔

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشن ’آزادی مارچ‘ کو ناکام بنانے کے لیے حکومت نے سرینگر اور دیگر بڑے قصبوں میں کرفیو نافذ کر دیا۔
گذشتہ دو روز کے دوران حکومت نے سرینگر اور تین دیگر قصبوں میں کرفیو اُٹھا لیا تھا لیکن جمعہ کو ’آزادی مارچ‘ کی کال کے بعد پھر سے سبھی دس اضلاع میں سخت کرفیو نافذ کردیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنگذشتہ دو روز کے دوران حکومت نے سرینگر اور تین دیگر قصبوں میں کرفیو اُٹھا لیا تھا لیکن جمعہ کو ’آزادی مارچ‘ کی کال کے بعد پھر سے سبھی دس اضلاع میں سخت کرفیو نافذ کردیا گیا۔
آٹھ جولائی کو جنوبی کشمری میں پولیس کے ایک آپریشن میں مسلح رہنما برہان وانی دو ساتھیوں سمیت ہلاک کیے گئے تو کشمیر میں ہندمخالف احتجاجی تحریک شدید ترین مرحلہ میں داخل ہوگئی۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنآٹھ جولائی کو جنوبی کشمری میں پولیس کے ایک آپریشن میں مسلح رہنما برہان وانی دو ساتھیوں سمیت ہلاک کیے گئے تو کشمیر میں ہندمخالف احتجاجی تحریک شدید ترین مرحلہ میں داخل ہوگئی۔
سید علی گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق مارچ کی قیادت کے لیے گھر سے نکلے تو انھیں گرفتار کرلیا گیا۔ یاسین ملک پہلے ہی جیل میں قید ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنسید علی گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق مارچ کی قیادت کے لیے گھر سے نکلے تو انھیں گرفتار کرلیا گیا۔ یاسین ملک پہلے ہی جیل میں قید ہیں۔
گرفتاری سے قبل سید علی گیلانی نے کہا ’لوگ استقامت کا مظاہرہ کریں۔ جدوجہد کو کامیاب بنانا ہے۔ تب تک یہ تحریک جاری رہے گی جب تک انڈیا کشمیر کو متنازع تسلیم کرکے اس کے حل کا عمل شروع نہیں کرتا۔‘

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنگرفتاری سے قبل سید علی گیلانی نے کہا ’لوگ استقامت کا مظاہرہ کریں۔ جدوجہد کو کامیاب بنانا ہے۔ تب تک یہ تحریک جاری رہے گی جب تک انڈیا کشمیر کو متنازع تسلیم کرکے اس کے حل کا عمل شروع نہیں کرتا۔‘
اس دوران ہندوقوم پرست جماعت بی جے پی کی حمایت یافتہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کشمیری نوجوانوں کو تشدد کی ترغیب دے کر کشمیر میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشناس دوران ہندوقوم پرست جماعت بی جے پی کی حمایت یافتہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پاکستان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کشمیری نوجوانوں کو تشدد کی ترغیب دے کر کشمیر میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔
وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعرات کو کہا کہ کشیدگی کے دوران سرکاری فورسز کی کارروائی سے متاثر ہوچکے نوجوانوں کی قربانی کا احترام کیا جائے گا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنوزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جمعرات کو کہا کہ کشیدگی کے دوران سرکاری فورسز کی کارروائی سے متاثر ہوچکے نوجوانوں کی قربانی کا احترام کیا جائے گا۔
حکومت دیکھنا چاہتی ہے کہ اس قدر وسیع پیمانہ پر مظاہروں کے پیچھے دراصل کس کا ہاتھ ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنحکومت دیکھنا چاہتی ہے کہ اس قدر وسیع پیمانہ پر مظاہروں کے پیچھے دراصل کس کا ہاتھ ہے۔