رواں ماہ جولائی میں چترال کے علاقے ارسون میں آنے والے سیلاب کے بعد کی تصاویر۔
،تصویر کا کیپشندو جولائی کو چترال کے علاقے ارسون میں آنے والے سیلاب نے سرسبز وادی کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا ہے
،تصویر کا کیپشناس دیو قامت پتھر سے سیلاب کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ اس پتھر کو سیلابی ریلہ اپنے ساتھ بہا کر لایا
،تصویر کا کیپشنسیلاب کی وجہ سے پانی کی سپلائی لائن کٹ جانے کی وجہ سے پینے کے صاف پانی کے حصول میں مشکلات پیدا ہوگئی ہیں
،تصویر کا کیپشندشوار گزار پہاڑیوں سے بچیاں پینے کا پانی لے کر واپس جا رہی ہیں
،تصویر کا کیپشناس مقام پر دو منزلہ مکان تھا جسے سیلاب ساتھ بہا لےگیا۔ یہاں موجود اس مکان میں رہنے والے پانچ افراد سمیت چار بچے ہلاک ہوئے
،تصویر کا کیپشنرواں ماہ چترال کے علاقے ارسون میں دو گھنٹے تک جاری رہنے والی تیز بارش کے بعد آنے والے سیلابی ریلے سے ایک مسجد اور سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ سمیت متعدد مکانات بہہ گئے تھے
،تصویر کا کیپشنسیلاب میں سکیورٹی فورسز کے آٹھ اہلکار بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے
،تصویر کا کیپشناس مقام پر ایک مسجد ہوا کرتی تھی لیکن مسجد کی عمارت پانی کے تیز بہاؤ کی نذر ہو چکی ہے۔ اس مسجد میں نماز تراویح کے لیے موجود کئی نمازی بھی ہلاک ہوئے
(تحریر و تصاویر بلال احمد بی بی سی پشاور)