احساسات، جذبات اور چہرے

میگنم اینڈ لینز کلچر فوٹو گرافی ایوارڈز 2016 کی بہترین منتخب تصاویر

میگنم اینڈ لینز کلچر فوٹو گرافی ایوارڈ کے 12 بین الاقوامی فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ججز نے ڈاکومنٹری، سٹریٹ، پورٹریٹ، فائن آرٹ، فوٹوجرنلزم اور اوپن کیٹیگریز میں ایک تصویر اور سلسلہ وار تصاویر میں سے بہترین تصاویر کا انتخاب کیا۔ سلسلہ وار تصویری مقابلے میں ماؤرسیو لیما کی یونان کے علاقے ایڈومینی میں ’پناہ گزیں‘ کے عنوان سے تصویری سلسلے کو بہترین قرار دیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہMauricio Lima

،تصویر کا کیپشنمیگنم اینڈ لینز کلچر فوٹو گرافی ایوارڈ کے 12 بین الاقوامی فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ججز نے ڈاکومنٹری، سٹریٹ، پورٹریٹ، فائن آرٹ، فوٹوجرنلزم اور اوپن کیٹیگریز میں ایک تصویر اور سلسلہ وار تصاویر میں سے بہترین تصاویر کا انتخاب کیا۔ سلسلہ وار تصویری مقابلے میں ماؤرسیو لیما کی یونان کے علاقے ایڈومینی میں ’پناہ گزیں‘ کے عنوان سے تصویری سلسلے کو بہترین قرار دیا گیا۔
ڈاکومنٹری میں سنگل تصویر کا ایوارڈ کرس ٹوالا اولیورس کو ملا۔ اس تصویر میں غرب اردن میں نیلین گاؤں کے قریب ایک متنازع چوکی کے قیام کے خلاف مظاہرے کے دوران آنسو گیس فائر کی جا رہی ہے۔

،تصویر کا ذریعہCris Toala Olivares

،تصویر کا کیپشنڈاکومنٹری میں سنگل تصویر کا ایوارڈ کرس ٹوالا اولیورس کو ملا۔ اس تصویر میں غرب اردن میں نیلین گاؤں کے قریب ایک متنازع چوکی کے قیام کے خلاف مظاہرے کے دوران آنسو گیس فائر کی جا رہی ہے۔
سٹریٹ سیریز میں ڈوگی والس کا کام بہترین قرار دیا گیا۔ والس جس چیز کی تصویر بنانا چاہتے ہیں ان کے قریب جاتے ہیں، ایک ہاتھ میں فلیش اور ایک ہاتھ میں کیمرے کے ساتھ اور عام طور پر اتفاقیہ اور اکثر ناپسندیدہ لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہDougie Wallace / INSTITUE

،تصویر کا کیپشنسٹریٹ سیریز میں ڈوگی والس کا کام بہترین قرار دیا گیا۔ والس جس چیز کی تصویر بنانا چاہتے ہیں ان کے قریب جاتے ہیں، ایک ہاتھ میں فلیش اور ایک ہاتھ میں کیمرے کے ساتھ اور عام طور پر اتفاقیہ اور اکثر ناپسندیدہ لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیتے ہیں۔
میا شیارم یروشلم کے نواح میں واقع ایک یہودی بستی ہے۔ اوفر براک کی اس شہر میں روز مرہ زندگی کی عکاسی کی اور اس تصویر کو سٹریٹ کیٹیگری میں بہترین تصویر قرار دیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہOfir Barak

،تصویر کا کیپشنمیا شیارم یروشلم کے نواح میں واقع ایک یہودی بستی ہے۔ اوفر براک کی اس شہر میں روز مرہ زندگی کی عکاسی کی اور اس تصویر کو سٹریٹ کیٹیگری میں بہترین تصویر قرار دیا گیا۔
جینس جول کو پورٹریٹ سیریز میں بہترین فوٹوگرافر قرار دیا گیا، ان کا کام کا عنوان ’سکس ڈگری آف کوپن ہیگن‘ تھا جس میں ان خاتون کی سگریٹ پیتے ہوئے بھی تصویر شامل ہے۔ جول کی تصاویر عام لوگوں کی ہیں جس سے وہ کوپن ہیگن کی گلیوں میں سامنا ہوا۔

،تصویر کا ذریعہJens Juul

،تصویر کا کیپشنجینس جول کو پورٹریٹ سیریز میں بہترین فوٹوگرافر قرار دیا گیا، ان کا کام کا عنوان ’سکس ڈگری آف کوپن ہیگن‘ تھا جس میں ان خاتون کی سگریٹ پیتے ہوئے بھی تصویر شامل ہے۔ جول کی تصاویر عام لوگوں کی ہیں جس سے وہ کوپن ہیگن کی گلیوں میں سامنا ہوا۔
پورٹریٹ کی سنگل تصویر کیٹیگری میں ہنا مودغ فاتح رہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ’میں اپنی تصاویر میں معلق کیفیات، زمان و مکان سے پابندی سے آزادی اور لوگوں کا ثقافت کے لیے پیار کو ظاہر کرنا چاہتی ہوں، اور ایسا احساس مجھے ایپلاچین کے پہاڑی سلسلے میں سینٹ چارلس میں قیام کے دوران ہوا۔‘

،تصویر کا ذریعہHannah Modigh

،تصویر کا کیپشنپورٹریٹ کی سنگل تصویر کیٹیگری میں ہنا مودغ فاتح رہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ ’میں اپنی تصاویر میں معلق کیفیات، زمان و مکان سے پابندی سے آزادی اور لوگوں کا ثقافت کے لیے پیار کو ظاہر کرنا چاہتی ہوں، اور ایسا احساس مجھے ایپلاچین کے پہاڑی سلسلے میں سینٹ چارلس میں قیام کے دوران ہوا۔‘
فوٹوجرنلز سلسلہ وار تصاویر کی کیٹیگری میں سنڈرس ہوئن نے اول انعام حاصل کیا۔ان کا کام بنگلہ دیش کے ضلع تنگیل میں واقع کنداپارا قحبہ خانے میں خاتون سکس ورکرز پر مشتمل تھا۔

،تصویر کا ذریعہSandra Hoyn

،تصویر کا کیپشنفوٹوجرنلز سلسلہ وار تصاویر کی کیٹیگری میں سنڈرس ہوئن نے اول انعام حاصل کیا۔ان کا کام بنگلہ دیش کے ضلع تنگیل میں واقع کنداپارا قحبہ خانے میں خاتون سکس ورکرز پر مشتمل تھا۔
یوکرین کے مشرقی شہر لوہنسکیا میں ڈوبس کے مقام پر شہری ایک فضائی حملے کے بعد ایک مکان سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ولیری میلنکوف کی اس تصویر کی فوٹوجرنلزم کیٹیگری میں بہترین تصویر قرار دیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہValery Melnikov

،تصویر کا کیپشنیوکرین کے مشرقی شہر لوہنسکیا میں ڈوبس کے مقام پر شہری ایک فضائی حملے کے بعد ایک مکان سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ولیری میلنکوف کی اس تصویر کی فوٹوجرنلزم کیٹیگری میں بہترین تصویر قرار دیا گیا۔
اوپن سیریز مقابلے میں سپین کے بارن گسرشیا نے اول انعام حاصل کیا جس میں انھوں نے سیاسی منظرنامے کی ایک متبادل شکل پیش کی۔

،تصویر کا ذریعہJulián Barón García

،تصویر کا کیپشناوپن سیریز مقابلے میں سپین کے بارن گسرشیا نے اول انعام حاصل کیا جس میں انھوں نے سیاسی منظرنامے کی ایک متبادل شکل پیش کی۔
اسی کیٹیگری میں سنگل تصویر کا ایوارڈ ڈنمارک کے ایسگر لیڈفوجڈ کو ملا۔اس تصویر میں احمد نامی ایک نوجوان کو دیکھا جا سکتا ہے، جو دولت اسلامیہ کا رکن ہے، اور کرد ملیشیا وائی پی جی کے جانب سے اسے شام میں حراست میں لیا گیا تھا۔

،تصویر کا ذریعہAsger Ladefoged

،تصویر کا کیپشناسی کیٹیگری میں سنگل تصویر کا ایوارڈ ڈنمارک کے ایسگر لیڈفوجڈ کو ملا۔اس تصویر میں احمد نامی ایک نوجوان کو دیکھا جا سکتا ہے، جو دولت اسلامیہ کا رکن ہے، اور کرد ملیشیا وائی پی جی کے جانب سے اسے شام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
آرون ہارڈن کا 13ویں بہار کے عنوان سے تصویری سلسلہ پدری احساسات کی عکاسی کرتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’میں سوچتا ہوں کہ کیا دنیا میں میری بیٹی کو خراب کر دے گی، جیسے ان کے باپ کو اور اس کے باپ کے باپ کو کیا۔‘ فائن آرٹ سیریز میں اس کام کو بہترین قرار دیا گیا۔

،تصویر کا ذریعہAaron Hardin

،تصویر کا کیپشنآرون ہارڈن کا 13ویں بہار کے عنوان سے تصویری سلسلہ پدری احساسات کی عکاسی کرتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’میں سوچتا ہوں کہ کیا دنیا میں میری بیٹی کو خراب کر دے گی، جیسے ان کے باپ کو اور اس کے باپ کے باپ کو کیا۔‘ فائن آرٹ سیریز میں اس کام کو بہترین قرار دیا گیا۔
زیرنظر تصویر نمیبیا کے کینین علاقے کی ہے جو کائل وائن نے بنائی۔ یہ تمام تصاویر اور انعام یافتہ دیگر تصاویر آپ www.lensculture.com پر دیکھ سکتے ہیں۔ (تصاویر بشکریہ: میگنم اینڈ لینز کلچر فوٹو گرافی ایوارڈز 2016)

،تصویر کا ذریعہKyle Weeks

،تصویر کا کیپشنزیرنظر تصویر نمیبیا کے کینین علاقے کی ہے جو کائل وائن نے بنائی۔ یہ تمام تصاویر اور انعام یافتہ دیگر تصاویر آپ www.lensculture.com پر دیکھ سکتے ہیں۔ (تصاویر بشکریہ: میگنم اینڈ لینز کلچر فوٹو گرافی ایوارڈز 2016)