باغی فوجی اقتدار پر قبضہ کرنے میں ناکام

ترکی میں باغی فوجیوں کی جانب سے اقتدار پر قبضے کی کوشش کو ملکی افواج نے ناکام بنا دیا ہے۔

ترکی کے صدر طیب اردوغان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت نے ملک کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنترکی کے صدر طیب اردوغان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت نے ملک کا کنٹرول دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔
فوجی بغاوت کی خبر پھیلتے ہی صدر اردوغان کے حامی بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنفوجی بغاوت کی خبر پھیلتے ہی صدر اردوغان کے حامی بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔
ملک میں اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے فوجی گروہ نے ترکی کی پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ بھی کیا جس کے دوران عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنملک میں اقتدار پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے والے فوجی گروہ نے ترکی کی پارلیمنٹ کی عمارت پر حملہ بھی کیا جس کے دوران عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کا آغاز جمعے کی شام ساڑھے سات بجے ہوا جب استنبول کے مرکزی پلوں پر ٹینک کھڑے کر دیے گئے۔

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنحکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کا آغاز جمعے کی شام ساڑھے سات بجے ہوا جب استنبول کے مرکزی پلوں پر ٹینک کھڑے کر دیے گئے۔
ترکی کے وزیراعظم نے صدر کے پیغام کا دہرایا کہ عوام شام میں شہر کے مرکز میں جمع ہوں۔ وزیراعظم نے آج شام میں پارلیمانی اجلاس طلب کیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنترکی کے وزیراعظم نے صدر کے پیغام کا دہرایا کہ عوام شام میں شہر کے مرکز میں جمع ہوں۔ وزیراعظم نے آج شام میں پارلیمانی اجلاس طلب کیا ہے۔
رجب طیب اردوغان کی ’اے کے‘ پارٹی کو ترکی کے اندر قدامت پسند مسلمانوں میں بہت مقبولیت حاصل ہے، جبکہ ملک سے باہر انھیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ وہ اپنے ناقدین کو اکثر طاقت کے زور پر دبا دیتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنرجب طیب اردوغان کی ’اے کے‘ پارٹی کو ترکی کے اندر قدامت پسند مسلمانوں میں بہت مقبولیت حاصل ہے، جبکہ ملک سے باہر انھیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ وہ اپنے ناقدین کو اکثر طاقت کے زور پر دبا دیتے ہیں۔
ترکی میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے دوران اب تک کم از کم 192 افراد ہلاک اور 1100 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنترکی میں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے دوران اب تک کم از کم 192 افراد ہلاک اور 1100 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔
ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ بغاوت کی سازش تیار کرنے والوں نے ایک دوسرے سے وٹس ایپ گروپ کے ذریعے رابطے کیے۔

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ بغاوت کی سازش تیار کرنے والوں نے ایک دوسرے سے وٹس ایپ گروپ کے ذریعے رابطے کیے۔