برہان کے بعد کشمیر

انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر میں ایک ہفتے سے کرفیو جاری ہے، فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہیں اور ان حالات میں ہسپتالوں میں سینکڑوں افراد زیرِ علاج ہیں۔

 اکثر زخمیوں کو خدشہ ہے کہ پولیس انھیں ہپستال سے فارغ ہونے کے بعد ہراساں کرے گی۔ وہ اپنی شناخت ظاہر نہیں کرتے۔ گولی کا زخم جھیل رہے 20 سالہ نوجوان نے بتایا: ’ہم نے بے شک پتھراؤ کیا، لیکن انھوں نے سیدھے فائرنگ کی۔ ایمبولینس میں مجھے منتقل کیا گیا تو کئی جگہ فورسز نے دھاوا بولا، ہم سب کو پیٹا گیا‘
،تصویر کا کیپشن اکثر زخمیوں کو خدشہ ہے کہ پولیس انھیں ہپستال سے فارغ ہونے کے بعد ہراساں کرے گی۔ وہ اپنی شناخت ظاہر نہیں کرتے۔ گولی کا زخم جھیل رہے 20 سالہ نوجوان نے بتایا: ’ہم نے بے شک پتھراؤ کیا، لیکن انھوں نے سیدھے فائرنگ کی۔ ایمبولینس میں مجھے منتقل کیا گیا تو کئی جگہ فورسز نے دھاوا بولا، ہم سب کو پیٹا گیا‘
15 سالہ تمنا نے گولیوں کی آوازیں سن کر گھر کی کھڑکی سے جھانک کر دیکھنا چاہا تو چھرّے ان کی آنکھوں میں لگے۔ ڈاکڑ کہتے ہیں کہ بینائی لوٹنے کی دس فی صد امید ہے۔ وہ سب سے پوچھ رہی ہیں پیلیٹ یعنی چھرّا ہوتا کیا ہے؟ آنکھوں میں چھرّے جانے کی وجہ سے 100 نوجوان زخمی ہیں جن میں سے 50 کے بینائی سے محروم ہونے کا خطرہ ہے
،تصویر کا کیپشن15 سالہ تمنا نے گولیوں کی آوازیں سن کر گھر کی کھڑکی سے جھانک کر دیکھنا چاہا تو چھرّے ان کی آنکھوں میں لگے۔ ڈاکڑ کہتے ہیں کہ بینائی لوٹنے کی دس فی صد امید ہے۔ وہ سب سے پوچھ رہی ہیں پیلیٹ یعنی چھرّا ہوتا کیا ہے؟ آنکھوں میں چھرّے جانے کی وجہ سے 100 نوجوان زخمی ہیں جن میں سے 50 کے بینائی سے محروم ہونے کا خطرہ ہے
سرینگر کے سات ہسپتالوں میں سے مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال واحدہ ادارہ ہے جہاں چھ روز میں 84 آنکھوں کے آپریشن کیے گئے ہیں۔ حکومت ہند کی طرف سے بھیجی گئی ڈاکٹروں کی ٹیم نے کشمیری ڈاکٹروں کی رہنمائی کی ہے
،تصویر کا کیپشنسرینگر کے سات ہسپتالوں میں سے مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال واحدہ ادارہ ہے جہاں چھ روز میں 84 آنکھوں کے آپریشن کیے گئے ہیں۔ حکومت ہند کی طرف سے بھیجی گئی ڈاکٹروں کی ٹیم نے کشمیری ڈاکٹروں کی رہنمائی کی ہے
کولگام کے ایک زخمی نوجوان کہتے ہیں: ’میں تو برہان کے جنازے میں گیا تھا۔ میں نے کبھی پتھر نہیں اُٹھایا، آپ ہی بتائیں اب میں کیا کروں؟ کیا میں اس ظلم پر خاموش بیٹھوں؟‘
،تصویر کا کیپشنکولگام کے ایک زخمی نوجوان کہتے ہیں: ’میں تو برہان کے جنازے میں گیا تھا۔ میں نے کبھی پتھر نہیں اُٹھایا، آپ ہی بتائیں اب میں کیا کروں؟ کیا میں اس ظلم پر خاموش بیٹھوں؟‘
 زہرہ کی ٹانگ میں آنسو گیس کا شیل لگا ہے۔ پوچھیے کیا ہوا تو زہرہ کہتی ہیں: ’پٹاخہ پھٹ گیا‘ ۔ کس نے پھوڑا پٹاخہ؟ ’پولیس نے‘
،تصویر کا کیپشن زہرہ کی ٹانگ میں آنسو گیس کا شیل لگا ہے۔ پوچھیے کیا ہوا تو زہرہ کہتی ہیں: ’پٹاخہ پھٹ گیا‘ ۔ کس نے پھوڑا پٹاخہ؟ ’پولیس نے‘
زخمیوں کو ہسپتال پہنچانا بھی خطرناک بن گیا ہے۔ راستے میں ایمبولینس گاڑیوں پر فورسز ٹوٹ پڑتی ہیں۔ انتظامیہ نے ایسے 500 حملوں کی تصدیق کی ہے
،تصویر کا کیپشنزخمیوں کو ہسپتال پہنچانا بھی خطرناک بن گیا ہے۔ راستے میں ایمبولینس گاڑیوں پر فورسز ٹوٹ پڑتی ہیں۔ انتظامیہ نے ایسے 500 حملوں کی تصدیق کی ہے
حکومت کہتی ہے ہسپتالوں میں ضروری ادویات موجود ہیں۔ لیکن رضاکاروں نے دس انتہائی ضروری دوائیوں کی فہرست جاری کی ہے جن کی قلت کے باعث زخمیوں کا علاج مشکل ہو رہا ہے (تحریر و تصاویر: ریاض مسرور، سرینگر)
،تصویر کا کیپشنحکومت کہتی ہے ہسپتالوں میں ضروری ادویات موجود ہیں۔ لیکن رضاکاروں نے دس انتہائی ضروری دوائیوں کی فہرست جاری کی ہے جن کی قلت کے باعث زخمیوں کا علاج مشکل ہو رہا ہے (تحریر و تصاویر: ریاض مسرور، سرینگر)