ڈھاکہ میں غیر ملکیوں سمیت متعدد یرغمال

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں مسلح افراد نے ایک کیفے پر حملہ کر کے متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا۔

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے سفارتی علاقے میں حکام کے مطابق حملہ آوروں نے ایک معروف کیفے پر حملہ کرتے ہوئے غیر ملکیوں سمیت متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے سفارتی علاقے میں حکام کے مطابق حملہ آوروں نے ایک معروف کیفے پر حملہ کرتے ہوئے غیر ملکیوں سمیت متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس افسر ہلاک جبکہ 30 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنپولیس کے ایک ترجمان کے مطابق حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس افسر ہلاک جبکہ 30 کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔
خود کو دولت اسلامیہ کہنے والی شدت پسند تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔دولتِ اسلامیہ سے منسلک نیوز ایجنسی عماق کے مطابق تنظیم کے جنگجوؤں نے ایک ریستوران پر حملہ کیا ہے جہاں اکثر اوقات غیر ملکی آتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنخود کو دولت اسلامیہ کہنے والی شدت پسند تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔دولتِ اسلامیہ سے منسلک نیوز ایجنسی عماق کے مطابق تنظیم کے جنگجوؤں نے ایک ریستوران پر حملہ کیا ہے جہاں اکثر اوقات غیر ملکی آتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آٹھ سے نو حملہ آوروں نے متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا ہے جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنحکام کا کہنا ہے کہ آٹھ سے نو حملہ آوروں نے متعدد افراد کو یرغمال بنا لیا ہے جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد کی رہائی کے لیے بات چیت کر رہی ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی نے اٹلی کی وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کے خیال میں اٹلی کے شہری بھی یرغمال بنائے گئے افراد میں شامل ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبرطانوی خبر رساں ایجنسی نے اٹلی کی وزارتِ خارجہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کے خیال میں اٹلی کے شہری بھی یرغمال بنائے گئے افراد میں شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کی ایلیٹ پولیس فورس کے سربراہ بینظیر احمد نے بتایا کہ’ کچھ بھٹکے ہوئے نوجوان کیفے میں داخل ہوئے اور وہاں حملہ کر دیا۔ ہم اس معاملے کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں اور ہم حملہ آوروں سے بات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘انھوں نے بتایا کہ’ہماری پہلی ترجیح اندر پھنسے لوگوں کی جانیں بچانا ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش کی ایلیٹ پولیس فورس کے سربراہ بینظیر احمد نے بتایا کہ’ کچھ بھٹکے ہوئے نوجوان کیفے میں داخل ہوئے اور وہاں حملہ کر دیا۔ ہم اس معاملے کو پرامن طریقے سے حل کرنا چاہتے ہیں اور ہم حملہ آوروں سے بات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘انھوں نے بتایا کہ’ہماری پہلی ترجیح اندر پھنسے لوگوں کی جانیں بچانا ہے۔‘
مقامی ذرائع ابلاع نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملے کے وقت اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمقامی ذرائع ابلاع نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملے کے وقت اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔