انگلینڈ کی شرمناک شکست اور دفاعی چیمپیئن کا سفر تمام

یورو کپ کے ناک آوٹ مرحلے میں جہاں اٹلی نے دفاعی چیمپیئن سپین کو شکست دی وہیں آئس لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔

فرانس میں جاری یورو کپ 2016 کے ناک آوٹ مرحلے میں آئس لینڈ نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنفرانس میں جاری یورو کپ 2016 کے ناک آوٹ مرحلے میں آئس لینڈ نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔
انگلینڈ کو شکست دینے والے آئس لینڈ کی اس وقت عالمی ریکنگ 34 ہے جبکہ آبادی صرف تین لاکھ تین ہزار ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کو شکست دینے والے آئس لینڈ کی اس وقت عالمی ریکنگ 34 ہے جبکہ آبادی صرف تین لاکھ تین ہزار ہے۔
آئس لینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست پر انگلینڈ کے مینیجر رائے ہوڈسن مستعفی ہو گئے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنآئس لینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست پر انگلینڈ کے مینیجر رائے ہوڈسن مستعفی ہو گئے ہیں۔
میچ میں رونی نے پنلٹی پر گول کر کے انگلینڈ کو برتری دلا دی تاہم یہ زیادہ دیر قائم نہیں رہی اور ریگنار کے خوبصورت گول سے آئس لینڈ میچ میں برابر آ گیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمیچ میں رونی نے پنلٹی پر گول کر کے انگلینڈ کو برتری دلا دی تاہم یہ زیادہ دیر قائم نہیں رہی اور ریگنار کے خوبصورت گول سے آئس لینڈ میچ میں برابر آ گیا۔
میچ میں آئس لینڈ کی جانب دوسرا اور فیصلہ کن گول کولبن نے کیا۔ بظاہر یہ گول آسان تھا جس میں انگلینڈ کے گول کیپر اس کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمیچ میں آئس لینڈ کی جانب دوسرا اور فیصلہ کن گول کولبن نے کیا۔ بظاہر یہ گول آسان تھا جس میں انگلینڈ کے گول کیپر اس کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوئے۔
ناک آوٹ مرحلے میں دفاعی چیمپیئن سپین ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنناک آوٹ مرحلے میں دفاعی چیمپیئن سپین ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔
اٹلی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں سپین کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناٹلی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں سپین کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔
میچ میں اٹلی کی بہتر حکمت عملی اور پرُجوش کھیل کی وجہ سے سپین کو ایک گول کرنے کا بھی موقع نہیں دیا اور یوں دفاعی چیمپیئن سپین کا سفر ناک آوٹ مرحلے میں تمام ہو گیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمیچ میں اٹلی کی بہتر حکمت عملی اور پرُجوش کھیل کی وجہ سے سپین کو ایک گول کرنے کا بھی موقع نہیں دیا اور یوں دفاعی چیمپیئن سپین کا سفر ناک آوٹ مرحلے میں تمام ہو گیا۔
اٹلی کے جانب سے گول کرنے والے جارجیو گیلینی نے کہا:’ہم اس جیت کے حق دار تھے، سپین کی کئی برسوں سے حکمرانی کا ہم کسی حد تک بدلہ لے سکے ہیں، یہ صرف آغاز ہے اور ہم اپنی فتح سے لطف اندوز ہوں گے، لیکن اختتام تک جانے لے لیے ابھی طویل سفر باقی ہے اور بہترین ابھی آنے والا ہے۔‘

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشناٹلی کے جانب سے گول کرنے والے جارجیو گیلینی نے کہا:’ہم اس جیت کے حق دار تھے، سپین کی کئی برسوں سے حکمرانی کا ہم کسی حد تک بدلہ لے سکے ہیں، یہ صرف آغاز ہے اور ہم اپنی فتح سے لطف اندوز ہوں گے، لیکن اختتام تک جانے لے لیے ابھی طویل سفر باقی ہے اور بہترین ابھی آنے والا ہے۔‘