انگلینڈ بمقابلہ سلوواکیا

یورو 2016 کے سلسلے میں انگلینڈ بمقابلہ سلوواکیا کے میچ کی تصویری جھلکیاں۔

یورو 2016 کے ایک اہم میچ میں انگلینڈ اور سلوواکیا کے درمیان فرانس کے شہر ساں ایتیئن میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنیورو 2016 کے ایک اہم میچ میں انگلینڈ اور سلوواکیا کے درمیان فرانس کے شہر ساں ایتیئن میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
انگلینڈ نے تمام میچ کے دوران میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور سلوواکیا کے گول پر متعدد حملے کیے لیکن کامیابی نصیب نہ ہو سکی۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ نے تمام میچ کے دوران میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور سلوواکیا کے گول پر متعدد حملے کیے لیکن کامیابی نصیب نہ ہو سکی۔
سلوویکیا کے ٹومس ہوباکان (دائیں) اور انگلینڈ کے نیتھینیئل کلائن گیند پر قابو پانے کے لیے سرگرم۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنسلوویکیا کے ٹومس ہوباکان (دائیں) اور انگلینڈ کے نیتھینیئل کلائن گیند پر قابو پانے کے لیے سرگرم۔
بعض لوگوں نے یہ میچ پیرس کے مشہورِ زمانہ ایفل ٹاور کے قریب بڑی سکرین پر دیکھا۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنبعض لوگوں نے یہ میچ پیرس کے مشہورِ زمانہ ایفل ٹاور کے قریب بڑی سکرین پر دیکھا۔
سلوواکیا کے گول کیپر ماتوس کوزاچک نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی گول کرنے کی ہر کوشش ناکام بنا دی۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنسلوواکیا کے گول کیپر ماتوس کوزاچک نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کی گول کرنے کی ہر کوشش ناکام بنا دی۔
انگلینڈ کے بعض مداح اپنی ٹیم کی کارکردگی سے نالاں ہیں۔ ایک مداح گلے میں لہسن کا ہار پہن کر آ گیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کے بعض مداح اپنی ٹیم کی کارکردگی سے نالاں ہیں۔ ایک مداح گلے میں لہسن کا ہار پہن کر آ گیا۔
میچ کے اختتام پر سلوواکیا کے کھلاڑی انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف ایک پوائنٹ حاصل کرنے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنمیچ کے اختتام پر سلوواکیا کے کھلاڑی انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف ایک پوائنٹ حاصل کرنے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں۔